نجی چینل سے گفتگو میں ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا کام مستحق فنکاروں اور اداکاروں کی مالی معاونت کرنا ہے، اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکالنے کی معلومات ملی ہیں۔ نجی نیوز چنل سے گفتگو میں ذوالفقار شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ کے معاملہ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینک سے چیک بک نکلوا کر کیش رقم نکالی گئی، خردبرد سے غریب اور مستحق فنکاروں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے بینک اور سرکاری ملازمین کی ملی بھگت کا پتہ چلے گا، وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو لیجنڈ ٹرسٹ فنڈ میں چوری کا بتا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہ نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھٹو کو سرکاری سطح پر قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔ علاوہ ازیں قرارداد کی ایک نقل وفاقی حکومت کو بھی ارسال کرنے کی سفارش کی گئی۔

پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے مضبوط، جمہوری اور عوامی پاکستان کی بنیاد رکھی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خیبرپختونخوا اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو قرارداد منظور قومی شہید وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کالا دھن اب ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہیں ہو سکے گا، قواعد و ضوابط تیار
  • چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور
  • سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی، 15 سال میں 3360 ارب روپے کھا لیے، حافظ نعیم الرحمن
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام
  • فراڈ کا نیا طریقہ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • حکومتی اتحاد کے ایم این ایز کیلیے 43 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری
  • ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز، کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا ضبط
  • ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز، کروڑوں مالیت کی غیرقانونی اشیا ضبط