سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف این سی سی آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے؟ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پہلے ایف آئی اے کے پاس موجود سائبر کرائم کے کیسز اب این سی سی آئی اے کو منتقل ہو چکے ہیں؟

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ ایک عمر رسیدہ شخص کو بار بار اسلام آباد کیوں بلایا جا رہا ہے؟ اگر درخواست گزار کے خلاف کوئی کیس زیرِ التوا ہے تو اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

فردوس شمیم نقوی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بار بار اسلام آباد طلب کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں معلوم نہیں کہ ان پر الزامات کیا ہیں۔

مزید پڑھیں: میاں محمود الرشید اور فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عدالت نے واضح کیا کہ اب ایف آئی اے کا پیکا (PECA) سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ پیکا کے تحت کارروائی کا اختیار اب این سی سی آئی اے کے پاس ہے۔

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ فردوس شمیم نقوی کی ہم عزت کرتے ہیں، اگر یہ کہیں تو آئی جی سندھ کو حکم دے دیتے ہیں، مگر آئی جی اسلام آباد کو ہم حکم نہیں دے سکتے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹسز کے ذریعے فردوس شمیم نقوی کو اسلام آباد طلب کیا، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ تحقیقات کس الزام میں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NCCIA جسٹس عمر سیال سندھ ہائیکورٹ فردوس شمیم نقوی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جسٹس عمر سیال سندھ ہائیکورٹ فردوس شمیم نقوی فردوس شمیم نقوی کو سندھ ہائیکورٹ جسٹس عمر سیال اسلام آباد آئی اے کیا کہ

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے