data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ا سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مو ¿قف اپنایا گیا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کےلیے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عمران خان اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو ملاقات کےلیے پہلے ہی درخواست دی جا چکی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ کابینہ تشکیل اور گورننس کے حساس معاملات پر بانی سے رہنمائی لینا لازمی ہے، قانونی و اخلاقی طور پر پیٹرن انچیف سے مشاورت ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرا خان سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، مستقبل میں بھی وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا۔

 وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی درخواست میں اسلام آباد سے ملاقات

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خیبر پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

پشاور:

خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
  • سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کئے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت، شفاف ٹرائل پر وکلا کے تحفظات
  • سہیل آفریدی کو عمران خان کی رائے کے بغیر کابینہ بنانے کی ہدایت، کے پی اسپیکر
  • عمران کوآئیسولیشن میں رکھا گیا عالمی میڈیا سے تشویشناک خبر آرہی ہے: سہیل آفریدی
  • بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خیبر پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
  • قانونی راستے اپنا لئے ملاقات نہ ہوئی، احتجاج کے سوا کیا آپشن : سہیل آفریدی