’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اس وقت عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں تھا۔
تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں اس اقدام کو غیر آئینی، قومی وقار کے منافی اور سرکاری آداب کے خلاف قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
اسی تناظر میں ایک صحافی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں نہ صرف قومی پرچم کی جگہ پارٹی کا پرچم دکھائی دے رہا ہے، بلکہ قائداعظم محمد علی جناح کی جگہ عمران خان کی تصویر آویزاں ہے۔
اس سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ابتدائی طور پر کہا کہ ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، تاہم فوری طور پر اپنی بات کی اصلاح کرتے ہوئے کہا، جی، وہ بانی پاکستان ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ان کو وہ صرف کرنسی نوٹوں پر ہی نظر آتے ہیں، دفاتر میں نہیں۔
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہے جس۔میں آپ نے قائد اعظم کی جگہ آفس میں لگا رکھی ہے اور قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کاجھنڈا لگایا ہے؟صحافی کا سوال
جواب دیتے وقت وزیر اعلی کی زبان پھسل گئی بولے قائد اعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں
پھر درستگی کی کہ قائد اعظم محمد علی جناح بانی… pic.
— Haroon Anjum (@_Haroon79) October 16, 2025
ایک صارف نے طنزاً اس پر لکھا کہ یہ بات تو ہمیں بھی آج ہی پتہ لگی کیونکہ یہ مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نہیں بتائی گئی تھی۔
???? قائد اعظم محمد علی جناح بانی PTI ہیں
*اے گل سانوں آج پتی لگی، مطالعہ پاکستان میں نہیں تھی* pic.twitter.com/flPin7K9Dk
— Azhar Naseem Khan???????????????????????? (@p_naseemkhan) October 16, 2025
کاشف رضا نے لکھا کہ پختونخوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے تو کمال ہی کر دیا، فرماتے ہیں قائدِ اعظم محمد علی جناح پی ٹی آئی کے بانی ہیں۔ یقیناً تاریخ بھی یہ ’نیا پاکستان‘ دیکھ کر حیران رہ گئی ہوگی۔
پختونخوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے تو کمال ہی کر دیا —
فرماتے ہیں قائدِ اعظم محمد علی جناح پی ٹی آئی کے بانی ہیں!
یقیناً تاریخ بھی یہ “نیا پاکستان” دیکھ کر حیران رہ گئی ہوگی۔@SohailAfridiISF pic.twitter.com/AAQmRcwxK9
— Kashif Raza Banbhan (Advocate) (@banbhan_raza) October 16, 2025
واضح رہے کہ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔ سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم محمد علی جناح بانی سوشل میڈیا پر سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی جگہ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :