عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔وزیراعلی کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلی کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔
خط میں وزیراعلی نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم معاملات پر آئینی اور اخلاقی طور پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی پہلے ہی وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں۔
سہیل آفریدی نے خط میں بتایا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے اور پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عوامی مفاد کے لیے وزیراعلی سہیل آفریدی کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔خط میں لکھا ہے کہ میں صوبے کا منتخب وزیراعلی اور ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، میرا آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف سے ہدایات لوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف افغانستان بھارت کا مکمل پراکسی، اب ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا،وزیر دفاع حماس کی قطر، ترکیہ اور مصر سے غزہ میں سیز فائر پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے پی پاکستان کو خط سہیل آفریدی سے ملاقات چیف جسٹس
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔