سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
اسپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
وکیل علی بخاری کے ذریعے بانی سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل راولپنڈی سےواپس روانہ ہوگئے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے۔
درخواست گزار سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارتِ داخلہ، محکمۂ داخلہ پنجاب کو ملاقات کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرانے کی اجازت دی جائے، مستقبل میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار سہیل آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی و اخلاقی طور پر پیٹرن اِن چیف سے مشاورت ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے ملاقات کی اجازت پی ٹی ا ئی سے سہیل ا فریدی
پڑھیں:
اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، سہیل آفریدی
فائل فوٹو۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔
اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کریں گے، ضم اضلاع میں خصوصی افراد کیلئے بھی بسوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے، خصوصی افراد کیلئے ہم بسیس اور ویل چیئر دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے: ایمل ولی گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں: مشیرِ اطلاعات کے پی وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غورانھوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر شوکت خانم اسپتال بنا رہے تھے تو پوری پاکستانی قوم نے اپنا حصہ ڈالا، شوکت خانم اسپتال میں آج کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہم اپنے وسائل سے غریب لوگوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 18 سال تک کے یتیم بچوں کو پیسے دیں گے، احساس امید کارڈ کے تحت یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیتے ہیں۔