پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل ان کاکہناتھا کہ بانی سے ملاقات کی درخواست پر ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا، لگتا ہے ملاقات کیلئے اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملاقات کیلئے

پڑھیں:

’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعلیٰ خیبرپنختوا کے لیے خصوصی پیغام

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایکس پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا میں حکومت کی پرامن منتقلی پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

بیان میں عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کو محض اختلافِ رائے کی بنیاد پر ’غدار یا ریاست دشمن‘ قرار دینا خطرناک رجحان ہے۔

’سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی سے جوڑنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے، میں ہر اس پالیسی کی مخالفت کرتا رہا ہوں جو عوام یا پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو، اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔‘

عمران خان نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، لہٰذا ان کی حکومت عوام کو جوابدہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہیں۔

عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے 3 بار استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں:

’جو پارٹی نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا نظریہ مضبوط ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کی فوج سے کوئی دشمنی نہیں، کیونکہ ’فوج میری اپنی ہے جیسے یہ ملک اور اس کے عوام میرے اپنے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کئی افراد فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اور 1965 کی جنگ کے دوران زمان پارک کے تقریباً ہر گھر سے جوان محاذِ جنگ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشنز سے دہشت گردی ختم نہیں کی جا سکی، ان کارروائیوں میں شہری بھی مارے جاتے ہیں اور بے گھر ہوتے ہیں۔

’مستقل امن کے لیے ضروری ہے کہ فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ سیاسی مشاورت سے کیے جائیں۔‘

انہوں نے ہدایت دی کہ خیبر پختونخوا کی نئی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول قبائلی عمائدین، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور افغان حکام سے مشاورت کرے اور ایک جامع انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی تشکیل دے تاکہ پائیدار امن اور معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

عمران خان نے مریدکے میں تحریکِ لبیک کارکنوں پر حالیہ تشدد کی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا ناقابلِ قبول ہے۔

’میں مریدکے سانحے میں ہونے والی فائرنگ اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ جو ظلم تحریکِ لبیک کے کارکنوں پر ڈھایا گیا، وہی ناانصافی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گزشتہ 3 برس سے ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیک ہولڈرز خیبر پختونخوا خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مریدکے

متعلقہ مضامین

  • یبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پرروک دیا گیا
  • وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • وزیراعلی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، سلمان اکرم راجا
  • وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، سلمان اکرم راجا
  • پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی 
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت، عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ
  • میری بانی سے ملاقات کروواؤ؛ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو ہدایت
  • ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعلیٰ خیبرپنختوا کے لیے خصوصی پیغام