جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے، امن صرف بات چیت سے آتا ہے،ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں،سب کو اس ملک کیلئے کھڑا ہونا چاہیے
پیرول پر رہا کیا جائے، پاک افغان کے درمیان امن کراسکتا ہوں،دو مسلم اور ہمسایہ ممالک میں لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے،بانی کی پیشکش

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے ہماری اپنی فوج، پولیس اور رینجرز اپنے عوام کو مار رہی ہے، آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور انہوں نے خیبرپختونخوا میں جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ ان حادثات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا جائے، ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں، سب کو اس ملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔نورین خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، افغانوں کو تین نسلوں کے بعد پاکستان سے واپس بھیجا گیا ہے، ڈکٹیٹرز کبھی امن نہیں لاتے، بانی نے آفر کی ہے انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان سے بات کرکے مسئلہ حل کرکے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے امن کو سیاسی استحکام سے جوڑ دیا اور کہا امن صرف بات چیت سے آتا ہے۔اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج ہمارے وکلا نے دلائل دیے اور عدالت سے پیر کی تاریخ مانگی تھی، کل ہائی کورٹ میں القادر کیس کی تاریخ بمشکل سے ملی ہے لیکن عدالت نے پیر کی تاریخ نہیں دی اور کل سماعت رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، ہمارا خیال ہے جج صاحب اب اس کیس میں فیصلہ سنانے جارہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ 22 نومبر 2024 کو ہم نے احتجاج سے متعلق بانی کا پیغام دیا تھا، اس پر اے ٹی سی پنڈی نے میرے اوپر فرد جرم عائد کی ہے، فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے، نہ میرا انگوٹھا ہے، ہم عدالت سے درخواست کریں گے کہ اس پر نظر ثانی کریں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ا ئی کیا جائے نے کہا

پڑھیں:

بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئ عمران خان سے ملاقات

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام اور تنازعے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے مرید کے واقعے پر احتجاج کی کال دیدی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • بانی پی ٹی آئی نے مریدکے واقعہ پر جمعہ کو احتجاج کی کال دیدی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا
  • بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئ عمران خان سے ملاقات
  • چارسدہ ،معصوم بچی کوجنسی زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا
  • اڈیالہ جیل کے قیدی کی عدالت سے انوکھی درخواست: عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ
  • مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی
  • انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
  • مرید کے : احتجاجی مارچ کے شرکاکی پولیس پر فائر نگ ‘ایس ایچ اوشہید ‘ 48اہلکار زخمی