راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے تو کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو پتہ ہے موجودہ حالات کیسے ہیں، کبھی اس عدالت جا رہی ہوں کبھی اس عدالت میں جا رہی ہوں.

گزشتہ روز پیش نہ ہو سکی تو میرے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔بانی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ اپنے وکیل کو کہا کہ دیکھیں ہمارے اوپر تو 60سے70مقدمات ہیں، ہر روز کسی نہ کسی مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں. انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت پر بھی جانا ہوتا ہے. ہر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "آج یہ سب ہمارے ساتھ ہو رہا ہے.کل کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کی دائر درخواست پر پراسیکیوشن نے دلائل دیے۔ دوران سماعت کیس میں نامزد علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ واضح رہے کہ علیمہ خان نے آج اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے، علیمہ خان
  • 26نومبراحتجاج کیس‘ سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر فرد جرم عائد
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
  • صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشتگردی کے مسئلہ کا حل ہے، علی امین گنڈاپور
  • علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
  • بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،علی امین گنڈاپور
  • علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
  • اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بھاشن سے فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنا اللہ