data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ارسا رکن سندھ سے تعینات کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق عدالت عظمیٰ میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) میں سندھ سے وفاقی رکن  کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمن نے کہا کہ ارسا کے 5ارکان میں سے ایک ایک صوبوں سے اور ایک وفاق سے ہوتا ہے ، حکومت سندھ کی سمری اور ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے فیڈرل رکن  سندھ سے لگانے کا کہا گیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ارسا میں فیڈرل رکن  تو

کسی بھی صوبے سے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، ہوسکتا ہے زیادہ بارش اور پانی کی وجہ سے فیڈرل رکن  سندھ سے لگانے کا کہا گیا ہو۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ارسا میں 4 ارکان چار صوبوں سے ہیں تو ممکن ہے وفاق اسلام آباد سے فیڈرل رکن لگا دے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ا ستفسار کیاکہ ارسا کے حوالے سے اصل اتھارٹی کون ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے جواب دیا کہ ارسا فیڈرل ادارہ ہے اور وفاق ہی اصل اتھارٹی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارے سامنے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج کیا گیا ہے، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت عظمیٰ ہائیکورٹ کے عبوری حکمنامے پر فیصلے دے سکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر ہماری اتنی پاورز ہیں تو کیا ہم پارلیمنٹ کو ہی معطل کر دیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہماری ہائیکورٹس سمیت آئینی 3 درخواستیں ہیں تینوں یہاں سنی جائیں۔ عدالت نے اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ارسا رکن  سندھ سے تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سندھ ہائیکورٹ عدالت عظمی فیڈرل رکن نے کہا کہ کہ ارسا ا تا ہے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا