نئی نہروں کیلیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں نئی نہروں کیلیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ اور ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں نئی نہروں کے لئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ اور ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ایڈیشنل
اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ،وفاقی حکومت کی اپیل پر آج عدالت عظمیٰ میں سماعت مقرر ہے ،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تقرری کے معاملے پر آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر قانونی حکم امتناع لیا گیا ہے ،اور پھر اس معاملے پر دونوں ہائیکورٹ میں تضاد ظاہر کرکے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے کے بہانہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ کے خلاف
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔