سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 337 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2025 سے 11 اکتوبر 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3066 ہے۔ جدہ سے 1984 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق مدینہ منورہ میں 209، مکہ مکرمہ میں 173، مشرقی ریجن میں 445، طائف میں 91 اور جازان میں 48 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔

محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: موٹر سائیکلیں سائیکلیں ضبط محکمہ ٹریفک

پڑھیں:

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارماصنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل

پاکستان کی فارما انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2 سے 4 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔

نمائش میں وفاقی وصوبائی وزراء سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوگا۔

نمائش میں 25 ہزار سے زائد انڈسٹری کے ماہرین، 750 سے زیادہ اسٹالز اور 100 سے زائد غیر ملکی نمائش کنندگان کی بھی شمولیت متوقع ہے۔

چین کی جانب سے جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل بھی نمائش کا خصوصی حصہ ہوں گے۔ایونٹ میں فارماسیوٹیکل مشینری، خام مال، لیبارٹری آلات اور جدید پیکیجنگ سلوشنز نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

نمائش مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ یہ بین الاقوامی نمائش پاکستان کی فارما برآمدات میں اضافے اور صنعتی اپ گریڈیشن کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 26 ہزار چلان؛13 کروڑ 48 لاکھ کے جرمانے
  • 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارماصنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل
  • شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
  • ٹریفک کی خلاف ورزیاں؛ 48گھنٹوں میں 7کروڈ12لاکھ روپے سے زائد کے چالان
  • پنجاب: 48 گھنٹوں میں 7 کروڑ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان
  •  صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری
  • کراچی: سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی، 3 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ
  • 60سال پرانے ٹریفک  ایکٹ  میں بڑی اصلاحات : ون وے خلاف ورزی 30روز  میں ختم  کی جائے ‘ ٹریفک  پولیس کو آخری چانس نہتری نہ ہوئی تو نیا دیپارٹمنٹ بنے گا : مریم نواز
  • فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ جاری: ٹرن آؤٹ انتہائی کم، مہم کی پابندیوں کی خلاف ورزیاں نمایاں
  • ملک بھر میں انسداد خسرہ، روبیلا اور پولیو ویکسینیشن مہم جاری