سعودی عرب: ٹریفک خلاف ورزیاں، 6 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 337 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2025 سے 11 اکتوبر 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3066 ہے۔ جدہ سے 1984 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق مدینہ منورہ میں 209، مکہ مکرمہ میں 173، مشرقی ریجن میں 445، طائف میں 91 اور جازان میں 48 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔
سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلیں سائیکلیں ضبط محکمہ ٹریفک
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔