تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 لڑکے جاں بحق،تیسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو لڑکےموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ تیزرفتارکوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے مدثر تین بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور موٹر سائیکل چلانے والا ایان پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، دونوں بچے قرآن کریم حفظ کررہے تھے۔ دونوں بچوں کا تکمیل قرآن قریب تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ حادثے کے ذمہ دار کوسٹر ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
شاہ لطیف میں موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے موٹرسائیکلوں سواروں کو بھینس کالونی میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 23 سالہ وشال کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، متوفی بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کا رہائشی تھا۔