کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں واقع شاہراہ نور جہاں پر ڈبو گیم کی دکان میں کھیل کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد کیا، نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
جھگڑے کے دوران دکانوں کا سامان بھی توڑا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کو گولی جبکہ دیگر کو تشدد سے چوٹیں آئیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہیوی ٹریفک کا ایک اور سانحہ، ٹریلر کی زد میں آکر خاتون موٹرسائیکل سوار جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے باعث المناک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ماڑی پور روڈ پر دعا ہوٹل کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی 28 سالہ ریحانہ کی لاش ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کی، جہاں ان کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔
ڈیوٹی افسر شکیل کے مطابق ریحانہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گریں اور ٹریلر کے پہیوں تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کے ڈرائیور لقمان کو گرفتار کر لیا اور گاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔۔
افسر کے مطابق متوفیہ کا تعلق بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے تھا، وہ بیوہ تھیں جبکہ ان کے والد کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ان کا بیٹا بھی اسپتال پہنچ گیا۔
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش متوفیہ کی والدہ کے سپرد کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا ہے کہ وہ تدفین کے بعد آئندہ کارروائی کے لیے رابطہ کریں گے۔