ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، انہوں نے ہیلیون کی تحقیق پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی اہم مثال قراردیا،، کہا ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے-

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور:

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں سعودی وفد کو حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعودی وفد نے پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا اور سعودی وفد کے شرکا نے صوبےمیں لائیواسٹاک، کان کنی، انفرا اسٹرکچر، میٹ،آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اظہار دلچسپی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا، سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ میں 10سالہ ٹیکس ہالی ڈے، 10سالہ انکم ٹیکس استثنیٰ اور سعودی عرب کے لیے اسپیشل اکنامک زون میں ون ٹائم کسٹم ڈیوٹی استثنیٰ بھی دیا جائے گا اور سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی فاسٹ ٹریک بھی قائم کیا جائے گا۔

وفد کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی مکہ میں المشہر اور المقدسہ میٹروٹرین آپریٹ کے لیے سروسز فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ“پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ حرمین و شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، اسپیشل اکنامک زون میں انرجی، ایگریکلچر، مائنز، ٹورازم اور لاجسٹک سمیت دیگر شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پنجاب کے 12 کروڑ عوام سعودی بھائیوں کی شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت زراعت، صنعت اور آئی ٹی میں سعودی شراکت داری کی منتظر ہے، سرمایہ کاری کے لیے پنجاب کی واضح پالیسی ”تاخیر نہیں، فوری ڈلیوری“ہے۔

مریم نوا ز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ترجیحی شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل د یے جائیں، واضح اہداف کے تحت 30، 60 اور 90 روزہ لائحہ عمل کے ذریعے پاک-سعودی عملی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا بزنس سینٹرل ڈسٹرکٹ لاہور میں بنا رہے ہیں، پاکستان اہل سعودی عرب کا دوسرا ملک ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پاک- سعودی بزنس کونسل منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے کہا کہ پاکستان بردار ملک ہے،اشتراک کار خوش قسمتی ہوگی، پاکستان میں سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد اور معاونت کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں شان دار میزبانی اور خیر مقد م کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ٹاپ تھری پارٹنرز میں شامل ہے۔

سعودی وفد نے کہا کہ پنجاب کے مائننگ کے مواقع کا بھر پورجائزہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیلیون کی شمولیت سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ
  • ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
  • ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
  • کارپوریٹ ٹیکس اورغیر ملکی سرمایہ کاری میں براہِ راست تعلق
  • سعودی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان ملکی معیشت کے لیے اہم کیوں ہے؟
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
  • مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان
  • پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو پہلے آنا چاہیے تھا، — سعودی شہزادہ منصور
  • سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل، سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی شہزادہ