پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 1-1 سے برابر
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے 1،1 پوائنٹ حاصل کرلیا۔ گروپ کے چار میچز کے بعد پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد دوہوگئی۔قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابر رہا تھا۔کویت میں منگل کی شب کھیلے جانے والے اپنے اوے میچ میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل راونڈ میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے اگلے دونوں میچزجیتنا ضروری ہوگے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث کویت میں ہونے والا میچ اہمیت اختیارکرگیا تھا،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھرپورانتظامات کیے تھے۔
گرما گرم ماحول میں ہونے والے میچ میں کھیل کے 5 ویں منٹ ہی میں محبوب حنفی نے گول کرکے افغانستان کو برتری دلوادی۔جارحانہ کھیل کی حکمت عملی اپنانے والی قومی فٹبال ٹیم کے اعتزاز حسین نے پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں گول داغ کرمقابلہ 1-1 کردیا۔
دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ برابررہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔
قبل ازیں اسلام آباد میں گزشتہ جمعرات کومنعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابررہا تھا۔
اس سے پہلے شام نے پاکستان کو دو اورمیانمار نے ایک گول سے شکست دی تھی۔پاکستان اب اپنے اوے میچزمیں شام اور میانمارسے مقابلہ کرے گا۔پاکستان اور افغانستان اب تک فٹبال میں 8 مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان میں پاکستان میچ میں
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کا عزم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ میری آٹھویں جنگ ہوگی جسے میں حل کروں گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ میں واپس آ کر اس پر توجہ دوں گا۔ میں جنگیں ختم کرنے اور امن قائم کرنے میں اچھا ہوں، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔
مزید پڑھیں: امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں فوجی شہید ہوئے، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سب سے خونریز جھڑپیں قرار دی جا رہی ہیں۔
افغان طالبان انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کی شب پاکستانی فضائیہ نے پکتیکا صوبے کے مرغہ علاقے میں فضائی حملہ کیا، جس میں عام شہری ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا جنگیں ختم کرانے کا دعویٰ7، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟
صدر ٹرمپ پیر کو اسرائیل پہنچیں گے، جہاں وہ اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ملاقات اور پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ مصر کے شہر شرم الشیخ جائیں گے، جہاں وہ صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام، اور علاقائی سلامتی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں