اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلیے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ویزے جاری ہوگئے۔

افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں۔ باقی کھلاڑیوں کو آج ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔ دو اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرائیول ویزہ مل سکتا ہے۔

وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کا 23 رکنی اسکواڈ آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔ افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دی تھیں۔

افغانستان کے 23 رکنی فٹبال اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں، صرف تین کھلاڑی افغانستان نیشنل ہیں۔

افغانستان کی جانب سے تارکین وطن کھلاڑیوں کی بائیومیٹرک کیلیے کابل ایمبیسی پاکستان لکھا گیا تھا۔ بعد میں افغانستان کی جانب سے بائیومیٹرک کیلیے کابل کی بجائے کسی اور پاکستانی ایمبیسی کی درخواست کی گئی۔

بائیومیٹرک کی جگہ تبدیل ہونے اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے باعث ویزوں میں تاخیر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والا میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کے وقت پر پاکستان نہ پہنچنے پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے۔

اے ایف سی انتظامیہ معاملے کی انکوائری کرکے حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

پاک افغان فٹبال میچ کل دوپہر دو بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغانستان فٹبال ٹیم کہنا ہے کہ ویزے جاری ذرائع کا

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

سٹی 42: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی تعزیتی ملاقات ہوئی ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے ۔ انہوں نے  وزیر داخلہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔  انہوں نے  دعا و فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے۔آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین

ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے۔اولاد کی ترقی اور کامیابی میں ہر قدم ماں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے تعزیت میں کہا ماں کی گود وہ پہلی درسگاہ ہے جو زندگی کے سفر کو کامیاب اور کامران بناتی ہے۔ماں جیسا انمول رشتہ دنیا میں صرف ایک ہی بار ملتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری
  • وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کا قتل، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا
  • اسلام آباد، محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  • مریم نواز کے بیانات : محسن نقوی صدر زرداری کی ہدایت پر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
  • ایشین کپ کوالیفائرز: افغان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے
  • صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
  • صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون، کراچی طلب
  •  وزیر داخلہ  محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد  کی  ملاقات