فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے
پڑھیں:
کرم: سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔