Daily Mumtaz:
2025-10-08@10:08:33 GMT

پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش

پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش، افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کردی گئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیےہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں آن ارائیول ویزا کے امکانات کم ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن حکومت سے صبح تک حتمی جواب کیلئے منتظر ہے۔

واضح ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افغانستان فٹبال

پڑھیں:

افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں، شاہد کھوکھر

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے قائمقام سیکریٹری شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ فیڈریشن افغان ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کےلیے کوشاں ہے۔

ایک بیان میں شاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹ بال کا کوالیفائر مرحلے کا میچ کھیل کی ترقی کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کےلیے افغان ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے، رولز کے تحت افغان ٹیم کو میچ سے 2 روز قبل یعنی کل 7 اکتوبر تک اسلام آباد پہنچنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویزوں کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان کی فٹ بال ٹیم کا پروگرام غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے۔

پی ایف ایف ذرائع کے مطابق افغانستان فٹ بال ٹیم نے کابل سفارتخانے میں 25 تا 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دیں لیکن کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی وجہ سے کمیونیکیشن کا عمل تاخیر کا شکار رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کو افغان فیڈریشن سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ویزا ریفرنس نمبر ملے، جس کے بعد فیڈریشن نے متعلقہ حکام کو پراسیس فاسٹ ٹریک کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع پی ایف ایف کے مطابق پر امید ہیں کہ منگل کی صبح تک افغانستان کی فٹ بال ٹیم کو پاکستان کے ویزے مل جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی اصلاحات جاری، پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل  ہوچکی ،  محمد اورنگزیب
  • اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا
  • ایشین کپ کوالیفائرز: افغان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے
  • افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں، شاہد کھوکھر
  • مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے‘سعودی حکومت
  • پاکستان کا افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ
  • مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے، سعودی حکومت
  • سعودی عرب کا بڑا اعلان: ہر قسم کے ویزا ہولڈرز کو عمرہ کی اجازت
  • ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان