روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہریوں کے لیے کا اعلان
پڑھیں:
عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری: سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دیدی
ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔
وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔
اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ "نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل" کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔