فزکس کا نوبیل انعام 3 امریکی سائنس دانوں کودینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسٹاک ہوم: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان کلارک، مشیل ڈیورٹ اور جان مارٹینز کو دینے کا اعلان کردیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے کوانٹم فزکس کے عملی تجربات کیے جو نئی نسل کی کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے کوانٹم کرپٹوگرافی، کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم سینسرز کے لیے اہم ہیں۔
تینوں سائنسدانوں نے 1980 کی دہائی میں سپر کنڈکٹرز سے بنے ایک برقی سرکٹ پر تجربات کیے، جن سے کوانٹم میکینکس کے اثرات کو بڑے پیمانے پر دیکھا جا سکا۔
ان کی دریافتوں نے روزمرہ کی ٹیکنالوجی جیسے کہ کمپیوٹر چپس میں ٹرانزسٹرز کو ممکن بنایا جو ہمارے موبائل فونز اور دیگر آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔
ایوارڈ ملنے پر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے پروفیسر جان کلارک نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ سے حیران ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا کام اس قدر اہم مانا جائے گا۔
ییل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کی پروفیسر مشیل ڈیورٹ نے بھی ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت کیا، انعام کے تیسرے حقدار جان مارٹینز بھی وہیں پروفیسر ہیں اور 2020 تک گوگل کے کوانٹم آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کے سربراہ رہے تھے۔
نوبل انعام کی رقم ایک کروڑ 10 لاکھ سوئیڈش کرون تقریبا 12 لاکھ امریکی ڈالر تینوں سائنس دانوں میں یکساں تقسیم کی جائے گی۔نوبیل ایوارڈز الفریڈ نوبیل کی وصیت سے شروع ہوئے، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا، یہ ایوارڈز 1901 سے سائنس، ادب اور امن کے شعبوں میں دیے جا رہے ہیں۔
فزکس کا ایوارڈ اس ہفتے کا دوسرا ایوارڈ ہے، اس سے پہلے میڈیسن کا ایوارڈ دیا گیا تھا، 8 اکتوبر کو کیمسٹری کا ایوارڈ اور 10 اکتوبر کو امن کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا ایوارڈ
پڑھیں:
پاکستانی فلم ’موکلانی‘ نے آسکر کا ہم پلہ عالمی ایوارڈ جیت لیا
پاکستانی فلم ’موکلانی دی لاسٹ موہناز‘ نے بین الاقوامی سطح پر ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت لیا ہے۔
یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کی مقامی ماہی گیر برادری ’موہنا‘ کی جدوجہد کی داستان پیش کرتی ہے۔
فلم کے ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ ’’تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم ’موکلانی‘ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں اس ایوارڈ کو آسکر ایوارڈ کے برابر کی اہمیت حاصل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Jawad Sharif (@jawadshariffilms)
یہ ایوارڈ فلم کو 500 سے زائد بین الاقوامی فلموں میں سے منتخب کرکے دیا گیا، جو اس کی معیاری تخلیق اور پاکستان کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں اس کے مؤثر بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔
فلم ’موکلانی‘ کا پہلا ٹیزر 4 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز کو فلمی دنیا میں آسکر ایوارڈز کے متوازی حیثیت حاصل ہے، جو اسے پاکستانی سنیما کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی بناتی ہے۔ یہ فلم نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ پورے خطے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو ثابت کرتی ہے کہ معیاری مواد تخلیق کرنے والے پاکستانی فنکار عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔
یہ کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کی ایک نئی داستان رقم کرتی ہے اور آنے والے وقتوں میں پاکستانی فلم میکرز کے لیے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں سمیٹنے کے نئے دروازے کھولتی ہے۔