data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: ایک چینی شہری نے جنگل میں سروائیول چیلنج کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے ایک لاکھ یوان کا انعام جیت لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ ہونان میں منعقدہ جنگل سروائیول چیلنج میں ایک چینی شہری نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور برداشت سے سب کو حیران کر دیا۔ 70 دن تک جنگل میں بقاء کی جنگ لڑنے والے یِینگ ڈونگ ڈونگ نے چیلنج کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 1 لاکھ یوان (تقریباً 14 ہزار امریکی ڈالر یا 40 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔

یہ مقابلہ صوبہ ہونان کے ایک دور دراز اور گھنے جنگلی علاقے میں منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 100 شرکا نے حصہ لیا۔ مقابلے کے اصول کے مطابق شرکا کو جنگل میں صرف ایک چاقو اور بانس کا لمبا ڈنڈا فراہم کیا گیا، جبکہ انہیں کسی قسم کی بیرونی مدد یا سہولت میسر نہیں تھی۔

ابتدائی دنوں میں تمام شرکا پُرجوش دکھائی دیے، تاہم جیسے جیسے دن گزرتے گئے، جنگل کی کٹھن حالات، خوراک کی قلت اور موسم کی سختیوں نے ایک ایک کر کے بیشتر شرکا کو دستبردار ہونے پر مجبور کردیا۔

ان تمام مشکلات کے باوجود  یِینگ ڈونگ ڈونگ واحد شخص ثابت ہوئے جنہوں نے پورے 70 دن جنگل میں گزارے۔ انہوں نے اپنی ذہانت اور فطری علم کا استعمال کرتے ہوئے جانوروں کے لیے جال بُنے، پودوں سے خوراک حاصل کی، اور خود اپنے لیے پناہ گاہیں تیار کیں۔

منتظمین کے مطابق یِینگ کی مستقل مزاجی اور بقاء کی غیر معمولی مہارت نے انہیں فاتح قرار دلایا۔ اس کامیابی کے بعد چینی سوشل میڈیا پر انہیں “ریئل لائف سر وائیول ماسٹر” کے لقب سے نوازا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگل میں

پڑھیں:

شرجیل میمن کا چیلنج قبول، بلاول بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کاٹتے رہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ انہوں نے شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں، اور جب پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تو سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔ کارکردگی پر سوال اٹھے تو صوبائیت کا کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے معاملات میں مداخلت بند کریں، اتنے معصوم نہ بنیں۔ وفاق اور پنجاب کو دھمکیوں اور پیڈ احتجاج کے ذریعے بلیک میل کرنا پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ہیں کون جو پنجاب کو حکم دیں گے؟ اپنے مشورے اور ڈیڈ لائنز اپنی جیب میں رکھیں۔ پنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، وہ شفاف اور عوامی ہوں گے، کراچی جیسے بوگس نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پیپلزپارٹی پنجاب یا سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی ایک دھیلے کی بھی مدد کی؟ نہیں، بلکہ انہوں نے طعنے اور تماشے بھیجے۔

متعلقہ مضامین

  • طبعیات کا نوبیل انعام حاصل کرنیوالے سائنس دانوں کے ناموں کا اعلان
  • جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا
  • وائلڈ لائف کی خاتون افسر لاکھوں روپے بدعنوانی کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
  • پاکستانی فلم نے آسکر کے برابر سمجھا جانے والا جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ حاصل کرلیا
  • شرجیل میمن کا چیلنج قبول، بلاول بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کاٹتے رہے: عظمیٰ بخاری
  • صمود فلوٹیلا کے شرکا کی استنبول آمد پر جذباتی مناظر ، اطالوی کارکن نے اسلام قبول کرلیا
  • شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا، جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا: عظمیٰ بخاری
  • اٹلی میں غزہ کے حق میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں
  • برطانیہ: چینی خاتون کو 5.5 ارب مالیت کے بٹ کوائن کی برآمدگی کے بعد سزا