data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی جبکہ پولیس اب کسی پریس کلب میں داخلے سے قبل انتظامیہ کی اجازت لے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات کی، جبکہ نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی جبکہ پولیس اب کسی پریس کلب میں داخلے سے قبل انتظامیہ کی اجازت لے گی۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر کو آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف چند مظاہرین نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر کچھ مظاہرین پریس کلب کے اندر چلے گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکار بھی زبردستی نیشنل پریس کلب کے اندر گھس گئے تھے۔

اس دوران اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے نہ صرف مظاہرین کو گرفتار کیا تھا بلکہ اندر موجود صحافیوں اور کلب ملازمین پر بھی تشدد کیا اور ایک فوٹو گرافر کا کیمرا بھی توڑ دیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل پریس کلب

پڑھیں:

کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
  • این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
  • پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف
  • وزارتِ داخلہ، غیر ملکیوں سے ملاقات سے پہلے پیشگی اجازت لازمی قرار
  • ناران میں اب غیر شادی شدہ جوڑے نہیں جاسکتے؟ ’نکاح نامہ چیکنگ‘ کی حقیقت سامنے آگئی
  • درہ آدم خیل ،دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی
  • نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاواتشویشنا ک ہے‘جماعت اسلای
  • لاہور،اسلام آباد پریس کلب پر پولیس گردی کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہے
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار