میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں جانبحق ہونیوالے افراد کی لاش کیلئے ایدھی کے رضاکار نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔ محکمہ صحت واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال میں لاشوں کی حوالگی پر پیسوں کا مطالبہ ایک رضاکار نے کیا تھا جس کو متعلقہ فلاحی تنظیم نے ادارے سے فارغ کیا ہے۔ لاشوں کی حوالگی سے متعلق پیسے لینے کے الزامات محکمہ صحت اور ہسپتال عملے پر لگائے گئے لیکن انکوائری میں کوئی بھی طبی عملہ ملوث نہیں پایا گیا۔ سول ہسپتال انتظامیہ ہسپتال کی حد تک فلاحی تنظیموں کی امور کی انجام دہی کے حوالے سے ایس اوپیز بنا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں افسوسناک واقعے کے بعد لاشوں کی حوالگی کے دوران مبینہ طور پر لواحقین سے رقم لینے کا واقعہ سامنے آنے پر محکمہ صحت بلوچستان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد دو لاشوں کے باپ بیٹے کے طور پر شناخت کے بعد ان کے لواحقین ہسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان سے لاشوں کی حوالگی کے لیے پیسے وصول کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ایدھی فانڈیشن کا ایک رضاکار ملوث پایا گیا، جس نے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے۔ اس رضاکار کے غیراخلاقی عمل کے باعث محکمہ صحت پر ناحق الزامات لگائے گئے، حالانکہ صحت عملے کا کام صرف فارنزک تصدیق اور قانونی کارروائی میں پولیس کی معاونت تک محدود تھا۔ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا کہ ایدھی فانڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں، لیکن کسی ایک فرد کے غلط عمل کی وجہ سے پوری فاؤنڈیشن کو بدنام کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایدھی فانڈیشن کی صرف سول ہسپتال میں سروسز وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور آئندہ تمام فلاحی تنظیموں کے لیے جامع ایس او پیز وضع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسوسناک سانحے کے بعد لواحقین سے پیسے لینا صحت کے بنیادی اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ ایسے اہلکار یا معاونین جو بھی ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لاشوں کی حوالگی سول ہسپتال نے کہا کہ انہوں نے کے بعد

پڑھیں:

حیدرآباد ،مہران کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کمال شاہ ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، دھماکے میں جانبحق افراد کی لاشوں کے حصول کیلئے رقم دینی پڑی، متاثرہ شخص کا الزام
  • دودھ کی قیمت 300 روپے فی لیٹر مقرر کی،ڈیری فارمرز کا مطالبہ
  • حیدرآباد ،مہران کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کمال شاہ ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان
  • تحریک انصاف بلوچستان کا 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان
  • کوئٹہ، ایرانی قونصل خانے میں سید حسن نصراللہ کی برسی پر "شہید استقامت کانفرنس" منعقد
  • اسلام آباد: اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • تلہار کے کاشتکار پریس کانفرنس کررہے ہیں