کوئٹہ، دھماکے میں جانبحق افراد کی لاشوں کے حصول کیلئے رقم دینی پڑی، متاثرہ شخص کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اپنے والد اور بھائی کی لاشیں حاصل کرنے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر رقم ادا کرنی پڑی۔ انکا کہنا ہے کہ لاشوں کی حوالگی کے عمل کے دوران ایک شخص آیا اور ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دیئے بغیر لاشیں نہیں ملیں گی۔ نیاز محمد کا کہنا تھا کہ وہ رقم لینے والے شخص کو نہیں جانتے کیونکہ اس نے اپنی شناخت نہیں بتائی، لیکن سامنے آنے پر وہ اس شخص کو پہچان لیں گے۔ مذکورہ رپورٹ شائع ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے اور متعدد افراد واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا
پڑھیں:
بلوچستان: واشک میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع واشک میں دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واشک کے علاقے بسیمہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واشک دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔