پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کوپارلیمنٹ ہاؤس آفس چارج کا دے دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی نے 2 اکتوبر 2025 کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب باڈی کو پی آر اے آفس پارلیمنٹ ہاوس میں نوٹیفکیشن اور آفس چارج سپرد کردیا ۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے دیگر ممبران اعجاز احمد اور ناصر نقوی، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی پاکستان ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ آف پاکستان محمد اسداللہ خان کے ہمراہ نومنتخب باڈی کی کامیابی کے نتائج و نوٹیفکیشن اور آفس چارج نو منتخب صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کے سپرد کئے جبکہ سابق فنانس سیکرٹری اصغر چودھری نے نومنتخب فنانس سیکرٹری شاکر عباسی کو مالیاتی امور پر بریفنگ دی اور چارج سپرد کیا۔سابق صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے نومنتخب باڈی کا پی آر اے پاکستان کے ایگزیکٹو افس پارلیمنٹ ہاوس میں استقبال کیا اور آئندہ دو سال کے لئے باڈی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔نومنتخب باڈی نے سابق صدر عثمان خان اور سابق سیکریٹری فنانس اصغر چودھری کی پی آر اے پاکستان کے لئے دو سال میں خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی اور تمام عہدیداروں کو پارلیمانی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو مضبوط بنانے پر گائیڈ لائن دی جبکہ باڈی نے تین رکنی الیکشن کمیٹی کو شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانے اور اپنی ذمہ داری احسن انداز سے نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔نومنتخب باڈی نے ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی پاکستان ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ آف پاکستان محمد اسداللہ خان کے پی آر اے پاکستان کے ساتھ بھرپور اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نومنتخب عہدیداران میں صدر پی آر اے ایم بی سومرو، سیکرٹری نوید اکبر، سیکرٹری فنانس شاکر عباسی، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین، ممبران گورننگ باڈی جاوید نور، حافظ عبدالماجد، عمر حیات، احمد نواز خان، غلام رسول کنبھر، روزینہ علی نے شرکت کی۔پی آر اے پاکستان کا پہلا باضابطہ اجلاس بدھ بتاریخ 8 اکتوبر 2025 کو طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ا ر اے پاکستان الیکشن کمیٹی نومنتخب باڈی باڈی کو
پڑھیں:
مسلم لیگ ن سے سیاسی تناو ، پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٹ کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٹ کر دیا، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں مطمئن کرنے تک پارلیمانی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، آزاد کشمیر کے معاملے کو کنٹرول کیا، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے تکلیف پہنچی ہے، سب سے بڑھ کر ہماری قیادت کی عزت کی بات ہے، وہ الفاظ میں یہاں دہرا نہیں سکتا اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مطمئن کرنے تک ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے، ہمارے پارلیمانی لیڈر پنجاب کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ باتیں ہم میثاق جمہوریت کے بعد بھول گئے تھے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان کا ہے، ہم آہنگی ہونے تک آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔
پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے، ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ، اسد قیصر
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم آپس میں الجھ پڑے تو کیسے معاملہ آگے بڑھے گا؟ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ہم پر الزامات لگانے سے کسی کی سیاست چمکے تو افسوسناک ہے، اس صورتحال میں ہم اس ایوان سے واک آوٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب آیا، جس پر ہم سب کو پریشانی تھی، بلاول بھٹو کا کسی جماعت،حکومت یا شخصیت کے خلاف کوئی بیان بتا دیں، بلاول بھٹو نے حب الوطنی،بی بی اور زرداری کا بیٹا ہونے کا حق دیا کیا، ہم پنجابی ہیں لیکن پہلے پاکستانی ہیں، بلاول بھٹو تو وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہیں،وزیراعلی کی عزت کرتے ہیں،ایسا نہ ہو صوبائیت کی بو پھیل جائے، ہم وفاق کمزور کرنے والے نہیں پاکستان کھپے کانعرہ لگانے والے ہیں۔
بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت بگڑ گئی
مزید :