لاہور، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 60 ہزارسے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہوا ہے۔
 محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ اسکولزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اسکول عمارات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور 90 دن کے اندرتمام اسکولوں کوبحال کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی نقصان (لرننگ لاسز) کو کم کرنے کیلئے صوبے بھرمیں تین شفٹوں میں عارضی اسکولز چلائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔
  رانا سکندرحیات نے بتایا کہ ٹینٹ اسکولزآئندہ ہفتے سے کام شروع کردیںگے اوران میں بنیادی تعلیمی سہولیات، اسٹیشنری اور فرنیچربھی فراہم کیا جائے گا۔
 وزیرتعلیم نے کہا کہ حکومت بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج  

اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج  کر دی گئی ،شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی  تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی،،رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا ،درخواست میں جج ناصر جاوید کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست کے فیصلہ ہونے تک ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہوجانے پر14 دسمبر2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات اور واجبات کی واپسی کا حکم دیاجائے،ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی پنشن یا دیگر فوائد کا حق دار نہ قرار دیاجائے، ناصر جاوید رانا اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات ہیں-

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر، عارضی طور پر ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ
  • سعودی نمائش میں منگولیائی باز 4 کروڑ 87 لاکھ روپے میں نیلام، نیا ریکارڈ قائم
  • بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج  
  • اساتذہ بچوں میں خودی، غیرت‘ دین سے وابستگی پیدا کریں‘ حمیرا طارق
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد، راولپنڈی شہرمیں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری
  •  حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، مریم نواز
  • آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، مریم نواز