امریکا میں شٹ ڈاؤن سےساڑھے 7 لاکھ سرکاری ملازمین فارغ،ناسا بھی بند ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
نیویارک: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ فیوچرز اور ڈالر نیچے آگئے۔
امریکی شٹ ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونا 3 ہزار 895 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی روزگار رپورٹ بھی تاخیر کا شکار ہے، 7 لاکھ 50 ہزار سرکاری ملازمین فارغ ہوگئے، یومیہ 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل منظور نہ ہونے کے بعد امریکا میں شٹ ڈاؤن ہو گیا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند کر دیا گیا اور اس متعلق ناسا کی ویب سائٹ پر شٹ ڈاؤن کا اعلان جاری کیا گیا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ ناسا کے 18ہزار 218 ملازمین میں سے 15ہزار 94فارغ ہو گئے۔ 83 فیصد سے زائد اسٹاف کوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شٹ ڈاو ن کے
پڑھیں:
امریکی میڈیا نے عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر بے نقاب کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-22
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب،سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) عالمی سطح پر انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ غاصب مودی اور آر ایس ایس ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف عمل ہے۔امریکی جریدے پریزم کی تحقیقات کے مطابق آر ایس ایس نے امریکی لا فرم کے ذریعے امریکی کانگریس پر اثر ڈالنے کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکا میں لابنگ کے لیے خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔ آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے بغیر لابنگ کرا رہی ہے۔ ایک امریکی صحافی نے انکشاف کیا کہ آر ایس ایس نے خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو غیر ملکی ادارے کے طور پر درج کیے بغیر لابنگ کی۔ معروف امریکی صحافی ڈاکٹر آڈری ٹرشکے کے مطابق آر ایس ایس کی لابنگ امریکا کے لیے بری خبر ہے اور امریکی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ماہرین کے مطابق آر ایس ایس کی امریکا میں سرگرمیاں عالمی سطح پر فاشسٹ تشخص بدلنے کی کوشش ہیں۔ ہندو توا ایجنڈے کے تحت انتہا پسند مودی سرکار ، بھارت میں مذہبی آزادی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔