data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مانسہرہ (پ ر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اساتذہ اپنا مرتبہ و کردار کو پہچانیں، اپنی تعلیم کے ذریعے میں نئی نسل کو باعمل مسلمان اور محب وطن شہری بنائیں۔اگر ہم نے اپنے حصے کا کام کر لیا تو ان شاء اللہ وہی نسل تیار ہوگی جس کی تیاری کے شاعر مشرق علامہ اقبال خواہش مند تھے۔ مانسہرہ میں اساتذہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تعلیمی نظام طبقات میں تقسیم ہے، ایلیٹ ادارے افسر بناتے ہیں جبکہ غریب کے بچے اپنی قابلیت کے باوجود کلرک یا مزدور بننے پر مجبور ہیں۔ نظام تعلیم نظریے کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔جس کے نتیجے میں نئی نسل ترقی کا سفر طے کرتی ہے۔ہمارا نظام تعلیم ایسی چراگاہ ہے جسے ہر ایک بغیر سوچ اور نظریے کے چلا رہا ہے۔عقیدے کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان کو طبقاتی نظام تعلیم نے کھوکھلا کر دیا ہے۔امیر امیر تر اور غریب کا بچہ کلرک ہی بنے گا۔آج قدروقیمت ذہانت کی نہیں بلکہ پیسے کی ہے ڈگریاں خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔ این جی اوز کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہیں۔بندشوں سے آزاد مغربی ایجنڈے کے یہ بیوپاری ہمارے بچوں کو وہ سب سکھاتے ہیں جو ہماری معاشرتی اقدار اور مذہبی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہاکہ معلمہ کا کردار صرف نصاب پڑھانا نہیں بلکہ بچوں کے دلوں میں خودی، غیرت، حب الوطنی اور دین سے وابستگی پیدا کرنا ہے۔ تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کو مغربی فکر کا غلام نہ بننے دیں۔ اساتذہ ہی وہ قوت ہیں جو کسی بھی نصاب کو اپنی فکر اور انداز سے حکمت و بصیرت کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اور اور نگران شعبہ تعلیم عفت سجاد نے کہا کہ والدین اور استاد مل کر بچے کی تربیت کرتے ہیں ہمیں اپنے بدلتے لائف اسٹائل کو کنٹرول کرنا ہوگا۔تعلیمی اداروں میں بچے کے کچے ذہن میں جو چیزیں ڈالی جا رہی ہیں ان پر نظر رکھنا آج کا چیلنج ہے۔عقیدے سے متصادم نظریات ہمارے بچوں کو نہ دین کا رہنے دیتے ہیں نہ دنیا کا۔۔ ڈپٹی سیکرٹری عائشہ سید نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم ختم کیا جائے۔نصاب تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔اساتذہ کی ٹریننگ کا اہتمام نظام تعلیم کا لازمی حصہ ہو خواتین اساتذہ کے لیے سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رفعت ناظمہ حلقہ ہزارہ نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اساتذہ کی محرومیوں کے ازالے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اساتذہ قوم کا وقار اور طلبہ کے لیے مشعل راہ ہیں ، جس قوم نے استاد کو عزت اور جائز مقام نہیں دیا ، اس قوم نے ترقی اور عروج کی راہ کھو دی، ٹیچرز کنونشن میں گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کی اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نظام تعلیم نے کہا کہ

پڑھیں:

تعلیم انسانیت کی بنیاد اور استاد اس کا محافظ اور معمار ہے، سردار رحیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے اساتذہ کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ترقی یافتہ ممالک میں دی جاتی ہیں، کیونکہ استاد کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتی۔”عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جو اپنے شاگردوں کے دل و دماغ میں علم و آگہی کی روشنی پھیلاتا ہے۔ وہ صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار، شعور اور ذمہ داری کا درس بھی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانیت کی بنیاد ہے اور استاد اس بنیاد کا محافظ اور معمار ہے۔ بدقسمتی سے سندھ میں اساتذہ کو ان کا جائز مقام، عزت اور بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ حکومت سندھ اساتذہ کو معاشی، سماجی اور تعلیمی طور پر مضبوط کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آئے دن اساتذہ اپنے جائز مطالبات کیلیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں، لیکن ان کے پرامن احتجاج کا جواب لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاریوں سے دیا جاتا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، انہی کی محنت سے معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ ہم اساتذہ کے حقوق، عزتِ نفس اور جائز مطالبات کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔سردار عبدالرحیم نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک مقدس فریضہ ہے اور استاد اس فریضے کا امین ہے۔آج کے دن ہم اپنے تمام اساتذہ کے لیے احترام، شکرگزاری اور فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • HITMS میں سو نشستوں کا اضافہ خوش آئند اقدام ہے،عدیل صدیقی
  • مانسہرہ :سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ٹیچرز کنونشن سے خطاب کررہی ہیں
  • خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان انتخابات میں حصہ لیں گے
  • حکومت سندھ کا تعلیم میں نیا تجربہ
  • تعلیم انسانیت کی بنیاد اور استاد اس کا محافظ اور معمار ہے، سردار رحیم
  • اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • اساتذہ کو خراجِ تحسین
  • سعودی وزیرِ تعلیم کا یومِ معلم پر اساتذہ کو خراجِ تحسین اور قدردانی
  • 2ریاستی حل قبول نہیں‘ صرف ریاست فلسطین کے حامی ہیں، حمیرا طارق