ٹنڈوجام میں تالہ بندی کے بعد تمام اسکولز کھول دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)تالابند ی کے بعد اسکول کھول گئے اور اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق طویل تالابندی کے بعد اسکول ایک بار کھول گئے ہیں بچوں اور والدین دونوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبا، اساتذہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا فرمان لاکھومزمل حسین زین العابدین میمن ریحان علی لغاری اور عقیل احمد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہمیں محنت و لگن سے تعلیم فراہم کر رہے ہیںطلبا نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے اور ہمارے اساتذہ کی رہنمائی کی بدولت ہم بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو کے درجنوں فارغ التحصیل طلبہ آج مختلف سرکاری و نجی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، جو اساتذہ کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اختر آرائیں اور اساتذہ جان محمد لاکھو، امجد علی تھیم اور جازب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کی ترقی میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ ہی ہیں جو اپنی محنت، لگن اور خلوص کے ذریعے طلبہ کو کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر محمد اختر آرائیں نے مزید کہا کہ اس اسکول کے اساتذہ نے ماضی سے لے کر آج تک مسلسل محنت سے طلبہ کی تربیت کی ہے، جس کے باعث یہ ادارہ علاقے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے سابق طلبہ مختلف محکموں میں خدمات انجام دے کر اس اسکول اور علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ طلبہ کی جانب سے ٹیچرز ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ٹنڈوجام:دعوت اسلامی کے اجتماع سے مولانا احمد رضا عطاری خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-11-24