2025-05-22@21:05:15 GMT
تلاش کی گنتی: 999
«تجاویز میں»:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ لاہور کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی شواہد کے درست ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلے گا، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں...
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی و ترقیاتی شعبوں کے لیے ٹیکس پالیسی میں 15 سالہ تسلسل کے ساتھ ٹیکس شرحوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹیکس شرحوں میں کمی کا مطالبہ آباد کے چیئرمین حسن بخشی کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کردہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ تجاویز میں کیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو لکھے گئے خط میں حسن بخشی کا کہنا ہے کہ بلڈرز سے خریداروں کو پراپرٹی منتقلی پر سیکشن 236C ایڈوانس ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے۔ سیکشن 236K کے تحت زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریٹ 0.5 فیصد مقرر کیا...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی (کل)23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے) علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو...
وزیراعظم شہباز شریف نے کم لاگت رہائشی منصوبوں کےلیے ٹاسک فورس کی سفارشات بجٹ تجاویز کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کم لاگت رہائشی منصوبوں کےلیے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، کم لاگت رہائشی منصوبے عام آدمی کی دسترس میں آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کم لاگت رہائشی منصوبوں سے معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹاسک فورس کم لاگت رہائشی منصوبوں کی فنانسنگ کی سفارشات جلد پیش کرے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔ اویس لغاری نے کہاکہ اس عمل میں درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل تلاش کیا جائے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کو نئے پورٹل سے متعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے۔بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم...
اسلام آباد: پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں برآمدی نمو پر مبنی حکومتی ویژن برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے اپنی بجٹ تجاویز میں برآمدی مسابقت، ویلیو ایڈیشن اور لاگت میں کمی پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ کی اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے احسن اقبال کی ای ایف ایس اسکیم کی قیادت اور اصلاحات کا بھی اعتراف کیا۔ خط میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے حکومتی سمت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، یقین ہے بجٹ میں فنانس...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی جعلی تصویر کو لیکر بھڑک اُٹھیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی کو گلے لگا رہی ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نیوز چینلز بھی اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر استعمال کررہے ہیں اور انہیں خبروں میں چلارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق...
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے دنیا کو مہلک بیماریوں کی آئندہ ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر تحفظ دینے کا تاریخی معاہدہ منظور کر لیا جس کی بدولت تمام ممالک شہریوں کو ہنگامی طبی حالات میں تشخیص، علاج معالجے اور ویکسین تک مساوی رسائی میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ اس معاہدے کی منظوری سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری اسمبلی کے دوسرے روز دی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 124 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 غیرحاضر رہے جن میں پولینڈ، اسرائیل، اٹلی، روس، سلواکیہ اور ایران بھی شامل ہیں۔ امریکا نے پہلے ہی اس معاہدے کی تیاری کے عمل سے دستبرداری...
امرتسر(نیوز ڈیسک)پریتی زنٹا، جو کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں، نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنے ساتھ ویبھاؤ سوریا و نشی کی تصویر اور ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ویبھاؤ، جو کہ راجستھان رائلز کے 14 سالہ کرکٹر ہیں، کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جس میں انہیں ویبھاؤ کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پریتی زنٹا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان تصاویر کو ”جعلی خبریں“ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ کیسے میڈیا کے چینلز بھی اس جھوٹ کو اس طرح دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا، ”یہ جعلی تصویریں اور جھوٹی خبریں ہیں،...
---فائل فوٹو لاہور کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کی ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔صنم جاوید نے درخواستِ ضمانت میں مؤقف اپنایا تھا کہ الزامات بےبنیاد ہیں تاہم دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے درخواستِ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل کے حق میں مواد پیش کیا۔ لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیاسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں...
لاہور کی سیشن عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف غیرمصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک غیرمصدقہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عدالت میں ایف آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی جس پر فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بڑی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں اپنے 10 میچوں میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی منفی 0.293 رہا۔ اس سے قبل، پشاور زلمی کبھی بھی پلے آف مرحلے سے باہر نہیں ہوئی تھی۔ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی...
بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی، اداکارہ ژالے سرحدی، مشی خان اور عمران عباس سمیت کئی شخصیات نے ان کے بیان کی سخت مذمت کی ہے ایک کتاب کی تقریب کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ دونوں جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایک طرف انہیں کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے تو دوسری طرف انہیں جہادی کہہ کر پاکستان بھیجنے کی بات کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے...
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے عوام اور تمام سماجی حلقوں کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا...
آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب(پاکستان اور بھارت)سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایک طرف...
جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJyz30rNbVq/ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا...
معروف گیت نگار جاوید اختر اکثر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ متعدد پاکستانی فنکار ان کے دوغلے رویے پر تنقید کر چکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر پاکستان میں مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بھارت واپس جا کر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ حال ہی میں جاوید اختر ایک بار پھر اپنے پاکستان مخالف بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ اگر ان دونوں فریقوں میں سے اگر کوئی بھی مجھے گالی دینا بند کر دے تو میں پریشان ہونے لگوں گا...
سٹی 42 : جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے دنیا پور کا نوجوان راؤ طلحہ جاوید پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا ۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ دنیا پور ایک بڑی کامیابی کا گواہ بنا، جہاں کے 23 سالہ نوجوان راؤ طلحہ جاوید نے پاکستان کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ راؤ طلحہ جاوید نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور اب انہوں نے باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ جنوبی پنجاب خصوصاً لودھراں اور دنیا پور...
معروف گیت نگار جاوید اختر نے ممبئی میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت کی کتاب نارکتلا سوارگ (دلدل میں جنت) کے اجرا کے موقع پر اپنے تبصرے سے میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور بھارت جاکر نفرت پھیلاتے ہیں‘، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید گیت نگار نے تقریب میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کس طرح برسوں سے لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف (بھارت اور پاکستان)کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ جاوید اختر نے کہا کہ میں بہت ناشکرا ہوں گا اگر میں یہ تسلیم نہ کروں کہ لوگ میری تعریف بھی...
پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک بار پھر اپنی منافقانہ سوچ اور پاکستان دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کر دیا۔ ممبئی میں شیو سینا(یو بی ٹی)کے رہنما سنجے راوت کی کتاب نرکتلا سورگ (دلدل میں جنت)کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید اور گالی گلوچ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جاوید اختر نے کہا کہ انہیں دونوں طرف سے گالیاں ملتی ہیں، ایک طرف...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اندر کی خبریں پاکستان بھارت جنگ ڈھیل ڈیل عمران خان قاسیم اور سلیمان کا انٹرویو نصر جاوید وی نیوز
معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کیلئے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاﺅں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاﺅں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔نجی ٹی وی جیونیو ز کے مطابق پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لئے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لئے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ میں...
بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ “چناب کے چوراہے پر: استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تو کئی سال سے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن اب اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہوگیا۔ جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور حالیہ دنوں میں بھارت کے...
متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کی عالمی شہرت یافتہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو گرینڈ مسجد کا دورہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے کرایا۔ امریکی صدر نے مسجد کے مختلف حصوں میں گئے اور فن تعمیر سمیت نقش ونگار میں عرب ثقافتی اظہار کو قابل رشک قرار دیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اس مسجد تعمیر 1996 کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ سال بعد 2007 میں مکمل ہوئی۔ مسجد کی تعمیر میں اتنا طویل عرصہ لگنے کی وجہ دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال بتایا جاتا...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ شوبز ستارے بھی اپنے وطن اور افواج سے محبت میں کسی سے کم نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف اداکار جاوید شیخ نے بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا۔ اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری کو متحدہ کردیا۔ ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لیے یکجا ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا بھارت...
فیصل جاوید—فائل فوٹو رہنما تحریکِ انصاف سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ پر حکومت کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا، انہوں نے کوئی بات نہیں کی، پاکستانی افواج کے جوانوں کو کریڈٹ جاتا ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رہنما تحریکِ انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو زبردست طریقے سے جواب دیا گیا، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا مؤقف دنیا تک پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، عدالتی...
جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس فضل سبحان نے کی۔عدالت نے فیصل جاوید کو 29 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصل جاوید کے خلاف 22 ایف آئی آر درج ہیں، صرف اینٹی کرپشن کی رپورٹ جمع کرنا باقی ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر ایک حالیہ ویڈیو میں صحافیوں کے سوالات پر غصے کا اظہار کرتے نظر آئے اور سوالات کے جواب دینے سے بچنے کی کوشش کی۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب بھارت کو پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگی کشیدگی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد صحافیوں نے جاوید اختر سے اس معاملے پر ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید اختر کو ایک نجی تقریب سے واپسی کے دوران صحافی گھیر کر جنگ اور بھارتی فوج کے جوانوں سے متعلق سوالات کرتے ہوئے ان کی رائے لینے کی کوشش کرتے ہیں...
بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست کے بعد پاک بھارت تنازع پر محتاط رویہ اپناتے ہوئے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی جاوید اختر نے صحافیوں کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ یہ صحیح جگہ نہیں ہے اس کے بعد بھی صحافی اصرار کرتے رہے جس پر جاوید اختر غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ وقت لے کر میرے گھر آئیں، میں نے پہلے بھی کئی انٹرویوز دیے ہیں پھر دے دوں گا۔ یہ ویڈیو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین...
وزیراعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے، ان کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت دانش اسکولز و یونیورسٹی کی حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں 15 نئے دانش سکولز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی، اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دانش اسکول، اسلام آباد کا 41 فیصد کام مکمل کر لیا...
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اداکاروں کے اکانٹس تک رسائی محدود کی گئی اور اب مختلف بھارتی میوزک کمپنیوں نے فلمی البمز کے سرورق سے پاکستانی اداکاراں کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی فنکاروں نے حالیہ کشیدہ حالات کے دوران جنگ کی مخالفت اور امن کی حمایت کا پیغام دیا تھا۔ تاہم، بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان بیانات کو ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت آمیز تبصرے شروع کر دیے۔پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ہرش نے ایک متنازع...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ہیڈکوچ کے اعلان کے ساتھ عبوری کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق کرکٹر عاقب جاوید کو بھی نئے عہدے سے نواز دیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق کرکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس سینٹر تعینات کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے منگل کو پہلے یہ اعلان کیا کہ مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ اعلان بھی کردیا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے فارغ ہونے والے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری حال ہی میں وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی شمولیت کے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے) علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو...
پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔ https://www.instagram.com/p/DJj9VkqiCPE/ اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم...
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔ صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔ فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔ گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس...

“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے” تیجسوی پراکاش نے پاکستانی شاہینوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنا دیا
لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈیا کو کاری ضرب لگائی اور بعدازاں ان شاہینوں کی فلائیٹ سے قبل مبینہ طور پر رجسٹر میں اندراج اور دستخط کرنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ، اب یہی تصویر ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف تیجسوی پراکاش نے بھی شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذبات کابھی اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “ہمارے لیے ذلت کا لمحہ۔ پاکستان ایئرفورس کے تین پائلٹوں نے پہلے الوداعی خطوط لکھے اور ایک خودکش کارروائی جیسے مشن پر نکلے ،ہمارے تین بڑے ایئربیسز پر حملہ کیا، تمام ترمشکلات کے باوجود ، انہوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور بحفاظت واپس لوٹ گئے۔ ہم، اپنے...
---فائل فوٹو پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جاوید آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پاک فوج کی بہادری اور بےمثال صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا، ’اپنی بہادر فوج کے اعزاز میں زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 ملین کا اعلان کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ خودمختاری کے دفاع میں ان کی ہمت اور قربانی نے ہم سب کو متاثر کیا ہے‘۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں دفاعی کارروائی کے دوران ناصرف بھرپور جواب دیا تھا بلکہ جواب کارروائی یعنی ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کرتے ہوئے ان کی متعدد بیسز...
گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور پھر آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہو گیا۔ اس سارے عرصے میں پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ صارفین کا چند تصاویر کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تصاویر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہیں مطالعہ پاکستان میں شامل کیا جائے...
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت...
سٹی42: ڈیفنس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والا نوجوان پیزا ڈلیوری بوائے ہے جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اویس ڈیفنس سے عسکری 10 پیزا ڈلیوری کرنے کے لیے نکلا تھا کہ ایڈن سٹی کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس کے مطابق اویس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور پیزے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا...
رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جاوید منوا کا کہنا تھا کہ ہماری افواج، بالخصوص فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ حب الوطنی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی فضائی اڈے تباہ کرنے والے پاکستانی پائلٹس کی ہیں۔ لیکن سینئر صحافی عمر چیمہ نے ان تصاویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ خبروں کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے ایک اہم فوجی کارروائی کی، جسے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا۔ اس آپریشن میں پاکستان نے بھارت کے اندر کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں اُدھم پور، پٹھان کوٹ اور سرسہ کے فضائی اڈے، سورت گڑھ کی ایئرفیلڈ، براہموس میزائل کی ذخیرہ گاہ، اور اڑی کا سپلائی ڈپو شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 8 فروری ریلی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی دورانِ سماعت عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی Ansa Awais Content Writer
خدام امام رضا علیہ السلام کی جانب سے بچوں کو خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ گلستان ولایت کے نھنے پھول حرم مطہر میں جا بجا دوڑتے پھرتے اور عقیدت کا دم بھرتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مشہد المقدس، بارگاہ ملکوتی میں شرف یاب ہونیوالے چند نھنے زائرین کی تصاویر مشہد المقدس، بارگاہ ملکوتی میں شرف یاب ہونیوالے چند نھنے زائرین کی تصاویر مشہد المقدس، بارگاہ ملکوتی میں شرف یاب ہونیوالے چند نھنے زائرین کی تصاویر مشہد المقدس، بارگاہ ملکوتی میں شرف یاب ہونیوالے چند نھنے زائرین کی تصاویر مشہد المقدس، بارگاہ ملکوتی میں شرف یاب ہونیوالے چند نھنے زائرین کی تصاویر مشہد المقدس، بارگاہ ملکوتی میں شرف یاب ہونیوالے چند...
شبستان امام خمینی میں محفل جشن منعقد ہوئی۔ محفل جشن میں بچوں، بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ حرم مطہر میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے حاضری دی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی تازہ ترین تصاویر جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی تازہ ترین تصاویر جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی تازہ ترین تصاویر جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی تازہ ترین تصاویر جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی تازہ ترین تصاویر جشن ولادت امام رضا (ع)، حرم حضرت معصومہؑ قم کی...
ڈرون حملے سے بچنے کیلئےشہری کون سی اہم تدابیر اختیار کریں؟خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں..انتہائی مشکل ہے، لیکن کچھ حفاظتی اقدامات ہیں جو خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ یہاں عام بقا کی تجاویز ہیں: 1. باخبر رہیں • گونجنے والی آوازوں کو سنیں: ڈرون اکثر ایک الگ گنگناتی یا گونجتی ہوئی آواز نکالتے ہیں۔ • سرگرمی کو ٹریک کریں: اگر آپ کسی ایسے علاقے میں ہیں جہاں ڈرون حملے ہوتے ہیں، تو بھروسہ مند مقامی یا بین الاقوامی خبروں اور انتباہات پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ 2. زیادہ خطرے والے علاقوں سے پرہیز کریں۔ • معلوم عسکریت پسندوں یا فوجی اہداف سے دور رہیں، جیسے کہ تربیتی کیمپ، مسلح گروپوں والی گاڑیاں، یا ایسی عمارتیں...
بشریٰ انصاری کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوام نہیں، بااثر شخصیات عوام میں نفرت کو ہوا دے رہی ہیں۔ پاکستان کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عام شہریوں کے درمیان نفرت کی فضا نہیں ہے، بلکہ مسئلے کی جڑ کچھ بااثر بھارتی شخصیات ہیں جو اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ عام لوگ امن اور ہم آہنگی کے خواہاں ہیں، جبکہ میڈیا اور مشہور شخصیات کی جانب سے منفی بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرپاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے۔شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنانے سے ہی نظریۂ پاکستان...
وفاقی وزیر اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے...
پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان نادیہ خان نے بھارتی شاعر اور رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ پاکستان آئے، تو ان کا استقبال "پالش کیے گئے جوتوں" سے ہونا چاہیے۔ نادیہ خان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بھارتی الزامات اور دوہرے معیار پر کھل کر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں کئی پاکستانی شخصیات نے خاموشی اختیار کی، وہیں انہوں نے پاکستان کے دفاع میں دو ٹوک مؤقف اپنایا۔ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ جاوید اختر کو لاہور میں فیض فیسٹیول جیسے ثقافتی ایونٹ میں کیوں مدعو کیا گیا؟...
معروف پاکستان اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھارتی رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر وہ پاکستان آئے تو ان کا استقبال جوتوں سے کیا جانا چاہیے۔ پہلگام حملے کے بعد سے جہاں بہت سے پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت اور افسوس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے اور ہرزہ سرائی پر چپ سادھ رکھی ہے۔ وہیں معروف میزبان نادیہ خان نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے پاکستان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا اور بھارت کی جانب سے بلا ثبوت و تحقیقات الزامات عائد کرنے پر سوالات بھی اٹھائے۔ اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گگردش کررہی ہے جس میں...
سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر پاکستان نے انڈیا کا ڈرون طیارہ مار گرایا، ویڈیو اور تصاویر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر پاکستان نے انڈیا کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی... ڈی جی آئی ایس...
رکن پارلیمان نے کہا کہ اس حملے نے کشمیر میں سیاحت کو بھی متاثر کیا ہے، اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کے اس غیر انسانی فعل کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے حملے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان باتوں کا اظہار اسد الدین اویسی نے سرینگر میں اپنے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اسد الدین اویسی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے نے کشمیر میں سیاحت کو بھی...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان کی حکومت نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، وہ اپنے وعدے سے مکر گئے، جو ہم سے کیے تھے۔ 48 کوارڈینیٹر، مشیروں کی فوج بھرتی کی۔ پاک چین سرحد پر تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو خنجراب بارڈر پر دھرنا دینگے۔ نگر میں اسوقت ٹھیکیداروں کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنون لیگ گلگت بلتستان کے رہنماء جاوید حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم گذشتہ سال انہوں نے نون...
’جیو نیوز‘ گریب میجر جنرل (ر) جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔راولپنڈی میں میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم نے ایکس سروس مین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کشمیر میں کیا، فالس فلیگ آپریش کی آڑ میں بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019ء میں بھی ایسا آپریشن کیا اور کشمیر میں 370 کا آرٹیکل لگایا، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نئی بات نہیں، بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام اور کشمیر اسمبلی واقعے پر بھی بھارتی ادراوں نے فالس فلیگ تسلیم کیا، پہلگام فالس فلیگ بھونڈے طریقے سے...

بھارتی فیشن ڈیزائنر بھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے،ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویرسوشل میڈیا سے ڈیلیٹ
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید...
سٹی42: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان کی طلبی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز کیس میں گرفتار کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں صنم جاوید سمیت دیگر افراد پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی مقدمے کی تفتیش کے دوران سائبر کرائم ونگ نے پہلے ہی صنم جاوید کے شوہر کو گرفتار کر رکھا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک کارکن صنم جاوید کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف آئی اے نے ایک ہفتہ قبل پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عتیق ریاض کی رہائی عمل میں آئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مبینہ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد کی ترسیل اور پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم، عدالت سے ضمانت حاصل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ...
پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر کہنا ہے کہ ’انڈیا اپنی پالیسیز پر غور کرے، آپ لوگ اپنے ہی شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں جن کی 40,40 سال پہلے شادیاں ہوئی ہیں اور وہ وہاں بوڑھی ہو چکی ہیں اب آپ انہیں پاکستان واپس بھیج رہے ہیں، یہ تو ظلم ہے کہ ماؤں سے بچے الگ کر رہے ہیں، آپ پہلے ویزہ ہی نہ دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہانہ بنا کر آپ نے یہ سب ڈرامہ کیا ہے تاکہ آپ مسلمانوں کو تنگ کر سکیں‘۔ سینئر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر کا نام لیے بغیر ان...
عرفی جاوید، جو اپنے جرات مندانہ فیشن اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں ایک بالکل مختلف وجہ سے توجہ حاصل کی ہےاور وہ ہےان کا روحانی پہلو۔ 5 مئی کو اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت نے ممبئی کے بابولناتھ مندر کا دورہ کیا اور وہاں کی سیڑھیاں گھٹنوں کے بل چڑھ کر اپنے مداحوں کو ایک بار پھرحیرت میں ڈال دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، عرفی جاوید سادہ لباس میں نظر آئیں، جس کا سر دوپٹہ سے ڈھکا ہوا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”گھٹنوں کے بل بابل ناتھ مندر پر چڑھی۔ بس صرف دوپٹے نے میرے اس سفر...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف بڑھکیں مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر سخت اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید بڑھانا ہے۔ پاکستانی میڈیا اور فنون لطیفہ پر بھارت کی پابندیاں سندھ طاس معاہدے اور تجارت کی معطلی کے بعد بھارت نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز کے یوٹیوب چینلز تک رسائی روکنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی فنکاروں...
پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن صنم جاوید کے شوہر پروفیسر عتیق ریاض کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف آئی اے نے ایک ہفتہ قبل پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عتیق ریاض کی رہائی عمل میں آئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق عتیق ریاض کو عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے مبینہ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد کی ترسیل اور پھیلاؤ میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم، عدالت سے ضمانت حاصل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی...
پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ، مصنفہ و سماجی کارکن بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر جرأت مندانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی مصنف جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یورپ کے دورے پر موجود بشریٰ انصاری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی کارروائیوں اور پاکستان مخالف بیانات پر دو ٹوک موقف اختیار کیا اور جاوید اختر کو “بےبنیاد الزامات” لگانے پر بھرپور جواب دیا۔ انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ انصاری نے کہا، ’کیا ڈرامہ چلا رکھا ہے بھارت نے؟ پہلے اپنی ناکام پالیسیاں دیکھو۔ پاکستان میں ان عورتوں کو واپس دھکیلا جا رہا ہے جو 40 سال سے بھارت میں رہ رہی تھیں، تم نے انہیں ویزے دیے ہی کیوں تھے؟‘ انہوں...

معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث، متاثرین کا نیب دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام آباد (احسان بخاری)پاکستان میں کام کرنے والی متعدد معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں، جن میں امارات گروپ، گھرانہ ڈاٹ کام، ایمازون مال، مال آف امارات اور ایجنسی 21 شامل ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ان کمپنیوں کے خلاف متعدد شکایات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جمع کروا رکھی ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی کارروائی نہ ہونے پر آج نیب راولپنڈی آفس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے اربوں روپے ہتھیا لیے ہیں اور بارہا شکایات کے باوجود نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے اور نہ ہی نیب نے سنجیدہ ایکشن لیا ہے۔ متاثرین میں شامل ڈاکٹر...
فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، تحفظات سے متعلق وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تجاویز دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر کے...
وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفد میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔(جاری ہے) اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے عوامی مسائل اور مختلف تجاویز سے قیادت کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اراکینِ اسمبلی کی جانب سے دی گئی مؤثر تجاویز کو زیر غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے جس کے...
لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
لاہور: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پرختم کرنے کا اعلان کیا اور جس کے بعد دریائے راوی میں بھارت کی طرف سے پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے دریائے راوی کی بحالی کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ راوی ریور ٹریننگ ورکس منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ انتظار علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت راوی سائفن سے لے کر موہلنوال تک 46 کلومیٹر طویل دریائے راوی ایک کلومیٹر چوڑے کوریڈور میں محدود کیا جائے گا اور دونوں جانب اونچے پشتے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کو اس طرح ری ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ اس میں سے...
سٹی 42: پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس ہوااجلاس میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آراء وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہریار چودہدی،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ ،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عثمان اعوان،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک ہوئے ،اجلاس میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ،ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو 1 ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
شہود علوی ایک ورسٹائل اداکار اور ایک لڑکی کے والد ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیار بانٹنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وہ ایک پُرعزم انسنا ہیں، انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کام کیا جہاں وہ آج ہیں۔ شہود علوی نے ہمیشہ شیئر کیا ہے کہ وہ اپنے خاندان سے کتنا پیار کرتا ہے۔ اس نے معاشرتی اصولوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس کی بیٹیاں تعلیم یافتہ اور خود مختار ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی اریبہ جو کہ ایک اداکارہ بھی ہیں کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور اب ان کی دوسری بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ شہود علوی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عریجہ اپنی...
فرانسیسی میڈیا نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے حقائق کو چھپانے کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹی وی فرانس 24 نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے جبکہ حقائق چھپانے کیلیے اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔ ٹی...
اداکارہ، ماڈل اور میزبان جویریہ سعود کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انھوں نے اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھکا ہوا ہے۔ یہ تصاویر جویریہ سعود نے خود اپنے انسٹاگرام پر وائرل کیں۔ وہ سنہرے حجاب اور عبایہ میں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں۔ جویریہ سعود نے تصویری پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔ پُرعزم ہوں۔ اللہ کرے یہ سفر میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیوں کا باعث ہو۔ آمین۔ View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official) اس پوسٹ سے زیادہ تر مداحوں کو لگا کہ شاید جویریہ سعود حج کے لیے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official) انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ...
سٹی42: شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود راوی ٹاؤن کے قریب پیکو روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ اور پیکو روڈ کے فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، ٹی سٹالز، جوس کارنرز اور دیگر دکانوں نے قبضہ جما رکھا ہےجس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں آپریشن ممکن ہے تو پیکو روڈ کیوں اس سے مستثنیٰ ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ شہریوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی بڑی کٹوتی کی تجویز دی ہے، جس کے تحت تعلیم، ہاؤسنگ اور طبی تحقیق جیسے اہم شعبوں میں بھاری کمی کی جائے گی جبکہ دفاع اور بارڈر سیکیورٹی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت بجٹ و انتظامیہ (OMB) نے کہا ہے کہ غیر دفاعی اختیاری اخراجات میں 23 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی، جو 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہو گی۔ اس میں سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور قرضوں پر سود کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ حکومت کی تجاویز میں قومی سلامتی کے بجٹ میں 65 فیصد تک اضافے...
اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے لیے ٹیکس ہدف 14.3ٹریلین روپے سے زائد مقرر کیے جانے کا امکان ہے جوکہ رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ہدف سے2 ٹریلین زائد اور اسے حاصل کرنے کے لیے کم از کم 500 ارب کے اضافی اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے نئے ٹیکس ہدف کے تعین کے بعد حکومت نے وہ تمام اقدامات شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیے جن کی 14.3ٹریلین روپے کے ہدف کو حقیقی اور قابل حصول ظاہر کرنے کے لیے ضرورت ہو گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا دوسرا بجٹ خطاب 2 یا3 جون عید کی چھٹیوں سے قبل متوقع ہے، 14.307ٹریلین ٹیکس ہدف معیشت کے آئندہ...
نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر اداکارہ اوِنت کور کی ایک بولڈ پوسٹ کو لائک اور فوراً بعد ان لائک کرنے کے عمل نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 30 اپریل کو اوِنت کور نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سبز کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر پر کوہلی کے مبینہ “لائک” نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Avneet Kaur (@avneetkaur_13) یہ سرگرمی ویرات کوہلی کے فین پیجز پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین نے سوال اٹھایا: “کوہلی صاحب، یہ کیا رویہ ہے؟” ایک صارف نے مذاق میں لکھا:...
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی کالج کے دنوں کی نایاب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے دوست اور اداکار امر تلوار نے یہ ان دیکھی تصاویر وائرل کی ہیں جنھیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ امر تلوار نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2001 کی بلاک بسٹر فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کام کیا تھا۔ ان کے بقول شاہ رخ خان کی یہ تصاویر اُس دور کی ہیں جب اداکار نے فلمی دنیا میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ View this post on Instagram ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025 تا 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے،یہ منصوبہ سستی پائیدار اور ملکی وسائل پر مبنی توانائی کی طرف فیصلہ کن قدم ہے، منصوبے سے بجلی صارفین کو10 سالوں میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی، مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کردئیے گئے .(جاری ہے) ایک بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے مہنگے پلانٹس ختم کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا، ان اصولی فیصلوں کے تحت حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی، بلکہ مارکیٹ کے ذریعے بجلی کی خریدوفروخت کی جائے گی آئندہ جتنی بھی...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد سے ملاقات، یواے ای کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے تجاویز طلب
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا اور اوورسیز کنونشن اسلام آباد کے کامیاب انعقاد پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔سفیر فیصل ترمذی نےوفاقی وزیر کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں، جن میں ابو ظہبی اور دبئی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شامل تھیں۔...