Jang News:
2025-07-02@00:48:24 GMT

اویس لغاری کی فی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی تردید

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

اویس لغاری کی فی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی تردید

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے فی یونٹ قیمت میں دیے گئے ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف اپنی جگہ پر موجود ہے۔

بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد جو ریلیف ملا تھا، وہ بجلی صارفین کو مل رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں تبدیلی آتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔
گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم نے 7روپے 41پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریلیف ختم ہونے کے بعد آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلے گا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کی گئی ہے ، مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے ، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقل ریلیف دیا ہے ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں تبدیلی آتی ہے، باقی تبدیلی نہیں ہوگی۔ادھر نیپرا سماعت میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام سے صارفین نے سوال کیا کہ کیا 7 روپے 41پیسے کا ریلیف جاری ر ہے گا یا ختم ہوگیا؟ توصارفین کے سوالات پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جواب گول کرنے کی کوشش کی۔
ممبر نیپرا سندھ رفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ جو سوال پوچھا گیا ہے سیدھا جواب دیں۔نیپرا کی مداخلت کے باوجود سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام واضح جواب نہ دے سکے۔ نیپرا حکام نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، دستاویز سب نیوز پر نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، دستاویز سب نیوز پر چھبیسویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے، علیمہ خان ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کاہرجانہ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا وزیراعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں پر تعزیت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اویس لغاری نے بجلی کےفی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
  • بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
  • عوام کے لیے بُری خبر: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف ختم
  • حکومت کابجلی بلوں سے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • مزید ریلیف : بلوں سے بجلی ڈیوٹی بھی ختم : اویس ، لغاری نے وزرائے اعلی کو خطوط  لکھ دئیے 
  • حکومت کا عوام کو ریلیف، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی کے بلوں سےالیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال