وزیراعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وزیراعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کا قیادت کوکھلا خط ، حکومت سے مذاکرات کا مشورہ وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسلامی مزاحمت مسلح باقی رہے گی، رہنما حزب اللہ لبنان
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن علی المقداد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران لبنان کا دوست ملک ہے اور یہ امریکہ اور اسرائیل ہیں جنہوں نے لبنان کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ لبنانی حکومت پر حکم جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان سے وابستہ رکن لبنان پارلیمنٹ اور وفاداری پارلیمانی اتحاد کے رکن علی المقداد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کے حالیہ دورہ لبنان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران لبنان کا دوست ملک ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل لبنان کی سرزمین غصب کرنے کے ساتھ ساتھ لبنانی حکومت کو ڈکٹیشن دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے لبنان کو اپنی سرزمین آزاد کروانے میں بہت مدد فراہم کی ہے۔ علی المقداد نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لبنان میں فتنہ انگیزیوں اور خاص طور پر علی لاریجانی کے دورہ لبنان کے موقع پر منفی پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "آج ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں جس امریکی مداخلت کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ محض سرپرستی اور ڈکٹیشن سے کہیں بڑھ کر ہے اور اب وہ حکم جاری کرنے پر آ گئے ہیں۔" انہوں نے لبنان میں اسلامی مزاحمت کی بقا اور طاقتور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا: "ہم گذشتہ طویل عرصے سے لبنان اور ایران کے درمیان اقتصادی، سماجی اور سیاسی تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں اور ہر ملک کا سرکاری عہدیدار ان مملک کا دورہ کرنے کا حق رکھتا ہے جن سے اس ملک کے تعلقات استوار ہوتے ہیں۔"
حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمنٹ علی المقداد نے مزید کہا: "علی لاریجانی کے دورہ بیروت پر تعجب کا اظہار کیوں کریں؟ کیا یہ دورہ اس مقصد کے لیے انجام پایا ہے کہ ایران لبنان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے؟ سب جانتے ہیں کہ جس نے لبنان پر قبضہ کر رکھا ہے وہ غاصب صیہونی رژیم اور امریکہ ہیں جبکہ مغربی اور کچھ عرب ممالک بھی اس میں ملوث ہیں۔" انہوں نے اسلامی مزاحمت کے ہتھیاروں کے بارے میں جاری حالیہ تنازعہ کے بارے میں کہا: "حزب اللہ کے ہتھیار باقی رہیں گے اور یہ ایک اندرونی مسئلہ ہے۔ جب غاصب صیہونی رژیم لبنان کی تمام سرزمین سے باہر نکل جائے گا، جارحانہ اقدامات روک دے گا، لبنانی قیدیوں کو آزاد کر دے گا اور لبنان کی تعمیر نو کا کام شروع ہو جائے گا تو اس وقت ہم لبنان کی دفاعی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔" اسی طرح گذشتہ روز لبنان پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کے دورہ لبنان پر کچھ حلقوں کی جانب سے فتنہ انگیزیوں کو کم اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا تھا: "بھائیو، پرسکون رہو، ایران لبنان کا دوست ملک ہے اور خطے میں اس کی اہم پوزیشن کی خاطر بدستور ہمارا دوست ملک باقی رہے گا۔" انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ لبنان ہر گز ختم نہیں ہوئی اور تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود لبنان کی بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ ہمیں اس بات پر توجہ کرنی چاہیے کہ قومی امور صرف ایک قبیلہ یا گروہ نہیں چلا سکتا۔"