فاف ڈوپلیسی کا بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے والا کارنامہ، شاداب خان سرجری کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقا کے تجربہ کار اور جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
میجر لیگ کرکٹ کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
اس اننگز کی بدولت فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کے کھاتے میں اب 8 سنچریاں ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ڈوپلیسی نے 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی کا منفرد اعزاز بھی حاصل کیا ہے، جب کہ اس فہرست میں مائیکل کلنگر بھی 7 سنچریوں کے ساتھ شامل ہیں اور ویرات کوہلی 5 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین کے لیے ایک تشویشناک خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث انہیں ممکنہ طور پر سرجری سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاداب کو علاج کے لیے لندن بھجوایا جا سکتا ہے اور وہ تین ماہ تک کرکٹ سے باہر رہ سکتے ہیں۔
یہ صورتحال پاکستان کی آئندہ سیریز اور اہم ایونٹس میں شاداب خان کی دستیابی پر سوالیہ نشان کھڑا کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز، کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بھرپور جشن
پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔