Express News:
2025-07-01@15:34:59 GMT
یو ایس اے کرکٹ، بے ضابطگیوں کے سبب معطلی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔
ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔
نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 ماہ میں معمولی بہتری آئی جس سے آئی سی سی مطمئن نہیں، امریکی کرکٹ بورڈ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی جھوٹا نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2025ء) حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی جھوٹا نکلا، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار، حکومت کو جھوٹے دعوے پر مبنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطاق گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا تھا کہ پاکستان کا پاسپورٹ نمایاں بہتری سے دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ تاہم اب سامنے آنے والے حقائق کے مطابق حکومت کا دعوٰی جھوٹ پر مبنی تھا، اسی باعث حکومت پاکستان کے ایکس اکاونٹ سے اس دعوے پر مبنی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، تاہم حکومت کی جانب سے ایکس اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ عالی سطح پر پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں آئی۔(جاری ہے)
ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی اصل رپورٹ میں پاکستان کا پاسپورٹ 2021 سے 2025 تک دنیا کے آخری چار بدترین پاسپورٹس میں شامل رہا ہے۔
درجہ بندی میں 100 ویں نمبر پر آنا صرف تکنیکی تبدیلیوں (مثلاً متعدد ممالک کا مشترکہ درجہ) کا نتیجہ ہے، نہ کہ ویزا فری ممالک میں اضافہ یا کسی حقیقی بہتری کا۔ 2021 میں پاکستان کا ویزا فری اسکور 32 تھا اور 2025 میں بھی وہی ہے۔ 2025 میں پاکستان نے یہ درجہ صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کیا اور اب بھی صرف عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر ہے۔