سندھ بینک کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلیے پی ٹی سی ایل سے اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل اور سندھ بینک نے ایک اہم شراکت داری معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت سندھ بینک کی 330 شاخوں پر پی ٹی سی ایل کے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ وائیڈ ایریا نیٹ ورک کی تنصیب کی جائے گی۔ یہ نیٹ ورک کاروباری اداروں کو مختلف مقامات پر انٹرنیٹ اور نیٹ ورک کنکشنز کی مؤثر انداز میں فراہمی کا ایک جدید ذریعہ ہے، جو ڈیٹا کو سافٹ ویئر کی مدد سے تیزرفتار، محفوظ اور کم لاگت طریقے سے منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ معاہدے پر سندھ بینک کے مرکزی دفتر میں خصوصی تقریب میں سندھ بینک کے ڈپٹی سی ای او، سید اسد علی شاہ اور گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، آصف احمد نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سندھ بینک کے صدر و سی ای او، محمد انور شیخ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل
پڑھیں:
مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-6
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث زیارت،پشین مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔