راشد نسیم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، ایک منٹ میں کتنے مکے مارے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈز ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔
راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچرانگلینڈ کے کھلاڑی جوشے لییالا سے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ اعزاز چھین لیا۔
راشد نسیم نے ایک منٹ میں 374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں سے ہدف پر ضرب لگائی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کرکے ریکارڈ کو ویب سائٹ پر آویزاں کردیا، راشد نسیم نے اپنا 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔
راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں بتیس ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کلو وزن کے ساتھ چوبیس ہزار سے زیادہ مکے بھی ٹارگٹ پر مار چکے ہیں۔
انکا ایک منٹ ایک کلو وزن کے ساتھ 675 اور 3 منٹ 1896 اور ایک کلو وزن کے ساتھ 1778 فل کانٹیکٹ پنچ کا ریکارڈ بھی اب تک پوری دنیا میں کوئی نہیں توڑ سکا۔
حال ہی میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 207 مکے مار کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کیا تھا جبکہ ایک ہاتھ سے ایک کلو وزن کے ساتھ 163 سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی راشد نسیم کے پاس ہے۔
راشد نسیم نہ صرف انفرادی طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، راشد نسیم پاکستاں میں سب سے زیادہ انفرادی طور پر 126 عالمی ریکارڈ بنا چکے، راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی ریکارڈ سب سے زیادہ باکسنگ پنچ کا ریکارڈ
پڑھیں:
پورٹ قاسم دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی بندرگاہ قرار
کراچی:پورٹ قاسم کو عالمی ادارے کی درجہ بندی میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا۔
بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکسCPPI) 2024) میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے پاکستان کی عالمی اہمیت اجاگر ہوئی اور چار برسوں میں 35.2 پوائنٹس کی غیر معمولی ترقی عملی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے اسے "قومی فخر کا لمحہ" قرار دیا اور کہا کہ اس کامیابی کے لیے پالیسی اصلاحات اور مؤثر قوانین نے کلیدی کردارادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن، کارگو آٹومیشن اور ریئل ٹائم ٹریکنگ نے بندرگاہوں کی کارکردگی کو نیا معیار دیا ہے اور ڈی پی ورلڈ کے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (QICT) نے عالمی معیار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے طویل عرصے سے رکے ہوئے ڈریجنگ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس سے بڑے جہازوں کی آمدورفت ممکن ہوگی اور اس کے نتیجے میں تجارتی حجم بھی بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے برتھس اور اسٹوریج سہولیات برآمدی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔
چیئرمین پورٹ قاسم ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس نے اس کامیابی کو افرادی قوت کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اختراع نے پورٹ آپریشنز کو عالمی سطح میں شامل کرلیا ہے، یہ کامیابی پاکستان کو خطے کے ایک مستحکم لاجسٹکس حب کے طور پر تسلیم کراتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم مل کر ایک جدید سمندری مثلث تشکیل دے رہے ہیں، بہتر کارکردگی سے درآمدات اور برآمدات کی لاگت میں کمی واقع ہوگی۔
چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ کامیابی مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرے گی، پورٹ قاسم کی ترقی پاکستان کی بحری خوش حالی کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔