data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل ہی ایک غیر معمولی ریکارڈ کی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔

تاہم یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نہیں بلکہ شدید گرمی کے موسم سے متعلق ہے، جو ٹورنامنٹ میں شریک ایتھلیٹس کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ومبلڈن کا آغاز سال کے گرم ترین دن سے ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی دن ہو سکتا ہے۔

ٹینس ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے بین الاقوامی کھلاڑی شدید گرمی اور پسینے سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ومبلڈن کے دوران درجہ حرارت 35.

7 ڈگری سینٹی گریڈ کے سابقہ ریکارڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

یاد رہے، ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ 13 جولائی 2025 تک جاری رہے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ریلوے نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد اسٹیشن کا افتتاح آج کیا جائے گا۔

مسافروں کو جدید و بہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے لیے ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈ منصوبے کے تحت کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر CIP لاؤنجز، اسکیلِیٹرز، ویٹنگ ایریا، ایگزیکٹو واش روم، فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او، اے ٹی ایم مشینیں، مفت وائی فائی اور کئی دیگر جدید سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (پیر) کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کراچی کینٹونمنٹ (کینٹ) ریلوے اسٹیشن کے اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں اسٹیشن کی جدید اپ گریڈیشن اور سہولتوں کا خود باریکی سے جائزہ لیا اور ٹرین سروس کا بھی معائنہ کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
  • فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
  • پاکستان کے مستقبل کو خطرات! نئی رپورٹ میں سنگین موسمی بحرانوں کی پیشگوئی
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
  • الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
  • اعصام الحق کی ٹینس میں کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف، اے ٹی پی یادگاری شیلڈ سے نواز دیا گیا
  • اعصام الحق کی ٹینس کامیابیوں کا عالمی اعتراف، یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا