27 ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے ،ڈسٹرکٹ بارسکھر
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت)ہائی کورٹ بار ، ڈسٹرکٹ بار سکھر، ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدور جنرل سیکرٹریز کی مشترکہ پریس کانفرنس، ممبر جوڈیشل کمیشن، صدر ہائی کورٹ بار سکھر، ممبر سندھ بار کونسل قربان ملانو ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری آچر گبول، صدر ڈسٹرکٹ بار سکھر علی احمد پٹھان، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی ملانو، صدر خیرپور ڈسٹرکٹ بار اعجاز علی چانڈیو سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے ترمیم کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھر بار کے صدر قربان ملانو نے کہا کہ 27ویں ترمیم نہ صرف وکلا برادری بلکہ عوام کی آئینی و جمہوری آزادیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض کوئی قانونی یا سیاسی اختلاف نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘‘ہم چاہتے ہیں کہ ریاست ذوالفقار علی بھٹو کے دیے گئے آئین کے مطابق چلے، کیونکہ اسی آئین نے عوام کو حقِ رائے دہی، آزادیِ اظہار اور مساوات جیسی بنیادی ضمانتیں فراہم کیں۔قربان ملانو نے واضح کیا کہ وکل کمیونٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس ترمیم کے خلاف متحدہ اور منظم مؤقف اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں بھی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتجاج اْس وقت تک جاری رہے گا جب تک 27ویں ترمیم واپس نہیں لی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کسی ایسی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جو عوامی مفادات کے منافی ہو۔ تاہم، اگر کوئی ترمیم براہِ راست عوامی فلاح کے لیے ہو تو وکلا اس کی مکمل تائید کریں گے۔پریس کانفرنس میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار پر حالیہ حملے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی شخص عدلیہ یا وکل کو نشانہ بنانے کی جرات نہ کر سکے۔قربان ملانو نے مزید کہا کہ ماضی میں وکلا کے دباؤ کی وجہ سے سابقہ این ایف سی ایوارڈ متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں کئی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وکلا اس ناانصافی کے ازالے کے لیے بھی اپنی آواز بلند کریں گے۔پریس کانفرنس میں شریک وکلا نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ اگر اس ترمیم کے خلاف جدوجہد میں کسی وکیل کو اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو وہ اس قربانی کے لیے تیار ہیں، البتہ تحریک پرامن، آئینی اور قانونی دائرے میں چلائی جائے گی۔آخر میں، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر نے تمام وکلا تنظیموں، سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی مفاد پر مبنی شفاف ترامیم کے لیے متحد ہو جائیں، تاکہ جمہوریت کی بنیادوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریس کانفرنس قربان ملانو ڈسٹرکٹ بار انہوں نے کہا کہ کے لیے کیا کہ
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔