مستقبل میں مکران زون میں 9 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور:
سعودی شاہ فہد یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات ، پروفیسر سائمن پیلیا (Pilia)نے بذریعہ جدید آلات عمّان کی سلمی سطح مرتفع کے نیچے لاوے کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
پروفیسر سائمن نے خبردار کیا ہے مستقبل میں مکران زون میں9 میگناٹیوڈ کا زلزلہ آ سکتا جو بڑی تباہی لائے گا۔ ان کے مطابق 4 کروڑ سال قبل جب سمندر میں بہتی انڈین پلیٹ عرب پلیٹ کے نزدیک آئی تو ارضیاتی تبدیلیوں سے لاوا کے ذخیرہ نے جنم لیامگر وہ زمین کی بہت گہرائی میں ہے، اس لیے باہر نہیں نکل پاتا تاہم ذخیرے کے زبردست دباؤ سے نہ صرف عمان میں سلمی پہاڑی سلسلہ وجود میں آیا بلکہ انڈین پلیٹ کا رخ بھی یورشین پلیٹ کی طرف ہو گیا اور وہ اس سے جا ٹکرائی۔
گویا یہ دباؤ نہ ہوتا تو انڈین پلیٹ عرب پلیٹ سے ہی آ ٹکراتی اور آج (آدھا) پاکستان، بھارت،نیپال، عمّان، سعودیہ، یمن وغیرہ باہم ایک خطہ ہوتے۔اب عرب پلیٹ مکران سب ڈکشن زون میں یورشین پلیٹ کے نیچے گھس رہی ہیں، اسی لیے وہاں انوکھی ارضیاتی تبدیلیاں جنم لیتیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی احکامات کے بعد جوائننگ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پہنچ گئے، تاہم تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔
عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کیا تھا۔
ایچ ای سی کے گیٹ حکام کا کہنا ہے کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں، ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ مجھ سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی، مجھے میرے دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا۔
عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔
ضیاء القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔
بعد ازاں ضیاء القیوم ایچ ای سی سے واپس روانہ ہوگئے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ضیاء القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال ہو گئے ہیں۔