الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سعودی ، انڈونیشیا، چائنہ ، سری لنکا ، انڈیا سمیت کئی ممالک کے نوجوانوں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈر شپ بڑی اہمیت کی حامل ہے آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے تقریب کے میزبان سید وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا تقریب سے ،، حسن عمران ، ڈاکٹر امین ، احمد حسن ، شاہد شہزاد ، عابد حسین ، محمد موسی ، پروفیسر چین ، اور دیگر نے بھی نے خطاب کرتے ہوئے علم و دانش ، شعور ، لیڈر شپ ، اور کمیونیکیشن کی اہمیت پر زور دیا تقریب کے آخر میں بچوں کے تقریری مقابلے کروائیں گے جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا جبکہ اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک بحریہ کے زیر انتظام 5ویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب
مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اپک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری افسران، سفارتکاروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔