۔9مئی جلائوگھیرائوکیس:شاہ محمود ، یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔
عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔