Jang News:
2025-10-04@23:46:11 GMT

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش، مریض بےحال

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش، مریض بےحال

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔

مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ  صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں،  اسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل

ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔

ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک میری بیٹی کے علاج پر 2 لاکھ تک لگ چکے  ہیں، ملتان سے جناح اسپتال آئے، یہاں آکر پتا چلا صحت کارڈ بند ہوچکا ہے۔

ایک مریض نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے پریشانی ہے ادویات بہت مہنگی ہے، حکومت کو دوبارہ صحت کارڈ کو بحال کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں پہلے ہی سہولیات مفت ہیں، اس لیے ہیلتھ کارڈ سہولت ختم کی گئی۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں ہیلتھ کارڈ اسپتالوں میں

پڑھیں:

پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں . بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی. سیلاب میں پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا. مشکل وقت میں تین تین پریس کانفرنسیں کرکے مذاق اڑایا اور جھوٹ بولا گیا. صدر زرداری اور بلاول بھٹو جان لیں کہ بیانات پر دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لیں، بات کروگے تو زور دار جواب ملے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں.پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں. انشاءاللہ پنجاب کے تمام شہروں میں ہر بیماری کاعلاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، پنجاب میں 90 ہزار گھر بناکر دے رہے ہیں. پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنارہے ہیں. پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں شروع کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی نہیں مگر الیکٹرک بسوں میں کیمرے لگے ہیں. میری گاڑی میں وائی فائی نہیں عوام کو بسوں میں وائی فائی دے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور آکر لوگ کہتے ہیں لگتا ہے کسی اور ملک میں آگئے، میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین شروعات لاہور سے ہوتی ہے. لاہور ڈویژن میں اس سال مزید70بسیں آجائیں گی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے چپے چپے کی ترقی کا سہرا نوازشریف اور شہبازشریف کو جاتا ہے.عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں. لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کریں گے. لاہور کو 40 بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا
  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری
  • راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی    
  • پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے غنی رائل ٹورنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
  • بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت نے مزید 8بچوں کی جان لے لی
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
  • پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
  • پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیئے
  • سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟