کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی: بابراعظم پر جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بابراعظم پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین بابر اعظم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی شاندار بیٹنگ نہیں بلکہ میدان میں کیا جانے والا ایک ایسا ردعمل ہے جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اپنا بیٹ اسٹمپس پر دے مارا۔ اگرچہ یہ لمحہ محض چند سیکنڈ کا تھا، مگر کیمرے کی آنکھ اور امپائرز کی رپورٹ نے اسے نظرانداز نہ ہونے دیا۔
آئی سی سی کے آرٹیکل 2.
اسی قانون کی روشنی میں بابر اعظم کو لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، جو مستقبل میں کسی اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم کا نام عمومی طور پر نرم مزاج، پرسکون اور پروفیشنل رویے والے کھلاڑیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ میدان میں ان کا کردار اکثر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال سمجھا جاتا ہے، لیکن سری لنکا کے خلاف اس مخصوص لمحے میں وہ شاید اپنے آؤٹ ہونے کے انداز یا اہم موقع پر وکٹ گنوانے سے شدید مایوس تھے۔ ان کا اسٹمپس پر بیٹ مارنا اسی بےچینی کا اظہار تھا، جسے آئی سی سی نے ضابطے کے مطابق نوٹس میں لیا۔
بابر اعظم نے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا فوراً قبول کرلی اور کسی بھی سماعت یا اپیل سے گریز کیا۔ انہوں نے اپنے عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جذباتی لمحہ قرار دیا، جس کا انہیں افسوس ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔