ایران نے امریکہ کے سپر پاور ہونے کی حقیقت کو کھول کے رکھ دیا ہے، حافظ محمد اسلم
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور ایران اور دیگر اسلامی ممالک کو متحد ہوکر غزہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کو بزور قوت روکنا ہوگا، امریکہ کا اعلان کر دہ فارمولا خطرناک ہے اور ناقابل قبول ہے یہ مشرق وسطی کے مسلمان ممالک کو زیر کرنے کی مزید گہری سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی ہدایت کے مطابق پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی یوم فتح کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت حافظ محمد اسلم نے کی محمد ایوب مغل نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران نے بہادری اور جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے امت میں جذبہ جہاد زندہ ہوگیا ہے اور ایران نے امریکہ کے سپر پاور ہونے کی حقیقت کو کھول کے رکھ دیا ہے کہ اگر مسلمان ایمانی جذبہ سے ثابت قدم ہوکر لڑے تو امریکہ بھی میدان جنگ سے بھاگ جاتا ہے۔ دیگر رہنمائوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستانی فوج نے انڈیا کو دھول چٹا کر اسرائیل اور انڈیا کی طاقت کو پاش پاش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اگر تمام اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو کفار دم دبا کر بھاگتے نظر آئیں گے۔
آج پاکستان اور ایران اور دیگر اسلامی ممالک کو متحد ہوکر غزہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کو بزور قوت روکنا ہوگا، امریکہ کا اعلان کر دہ فارمولا خطرناک ہے اور ناقابل قبول ہے، یہ مشرق وسطی کے مسلمان ممالک کو زیر کرنے کی مزید گہری سازش ہے، جس سے امت کو بچنے کی انتہائی کوشش کرکے اس کافرانہ منصوبے کو ناکام بنانا چاہئے اور یہ حقیقت ہے کہ سپر پاور امریکہ نہیں سپر پاور صرف اور صرف اللہ تبارک و تعالی کی ذات ہے اسی پر یقین رکھتے ہوئے کفار کو زیر کیا جا سکتا ہے، اب امت میں جذبہ جہاد کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں مفتی ممتاز احمد، بشارت عباس قریشی، علامہ خالد محمود فاروقی، مولانا عبد الرزاق، علامہ طارق ہاشمی، سلیم عباس صدیقی، سید آصف شاہ، رحمت اللہ، محمد اشفاق سعیدی اور دیگر حضرات شریک تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کواجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا۔وطن واپس پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ایئر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوئے، وزیراعظم نے لندن میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، وزیراعظم شہباز شریف تین دن لندن میں موجود رہے، وزیراعظم نے اوورسیز کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔