کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ملک بھر میں عوام نے مسترد کردیا ہے۔ ادھر بلوچستان کے باسیوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک دم بڑے اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا، حکومت ٹیکس نہ لے تو فی لیٹر قیمت کتنے روپے رہ جائے گی؟
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ایرانی پیٹرول کی قمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے؟
’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے کاروبار سے منسلک محمد احمد نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایران اسرائیل تنازع کی وجہ سے سرحد بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبے بھر میں ایرانی تیل نایاب ہوگیا ہے۔ اس وقت سرحدی علاقوں میں بھی غیر قانونی طور پر اسمگل ہونے والا ایرانی تیل باآسانی دستیاب نہیں اور جن مقامات پر دستیاب ہے وہاں اس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
محمد احمد نے کہاکہ تربت، پنجگور، تفتان اور گوادر سمیت دیگر ایرانی سرحد سے متصل علاقوں میں ایرانی پیٹرول 260 سے 270 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پشتون آبادی والے علاقوں میں ایرانی پیٹرول 280 سے 300 روپے فی لیٹر میں میسر ہے۔ البتہ ایرانی پیٹرول باآسانی دستیاب بھی نہیں۔ کچھ علاقوں میں چند افراد خُفیہ طور پر ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت کررہے ہیں۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اسرائیل تنازع سے قبل ہی کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول دستیاب نہیں تھا کیونکہ حکومت کی جانب سے ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ’کیا حکومت کو دوبارہ ووٹ کی ضرورت نہیں؟‘
انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں حکومت نے نہ صرف ایرانی پیٹرول پمپ بند کروائے بلکہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی، البتہ اب کوئٹہ میں چند مقامات پر ایرانی پیٹرول دستیاب ہے جو 260 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایرانی پیٹرول ایرانی پیٹرول نایاب بلوچستان پیٹرول مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرانی پیٹرول ایرانی پیٹرول نایاب بلوچستان پیٹرول مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں روپے فی لیٹر علاقوں میں پیٹرول کی کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ