Express News:
2025-10-04@20:11:52 GMT

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

اسلام آباد:

نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 83 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

پیٹرول پر لیوی 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے بڑھا کر 84 روپے 16 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی آکٹین پر بھی پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت ہائی آکٹین پر لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے 67 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

نئے فنانس بل کے تحت پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی آکٹین پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا۔

وزارت پیٹرولیم نے نئے لیوی ٹیکس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کیا گیا پر لیوی کے تحت

پڑھیں:

کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا

دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی،انتظامیہ اورڈیری فارمز کا اجلاس
نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر عہدیداران، ریٹیلرز،ہول سیلرز نے کمشنر آفس میں دھرنا دیدیا

کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔گیارہ اکتوبر سے کراچی میں فی لیٹر دودھ 300 روپے کا ملے گا۔دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل معمولی شرائط کا ڈھونگ۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن نے کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انتظامیہ اورفارمز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا،ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی ہے، تمام اخراجات ملا کر صارفین کو فی لیٹر دودھ 300 روپے پر ملے گا ۔ اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز زیر غور آئی،مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر کمشنر کراچی نے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کر دیا گیا۔ ڈیری فارمز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر آفس کے اندر ہی دھرنا دیدیا،ان کاکہناتھا کہ فوری طور پر دودھ کی نئی قیمت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ڈیری فارمز اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں، بصورت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 11 اکتوبر سے دودھ کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • میرپورخاص،شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
  • ٹنڈوجام،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،عوام مشکلات کا شکار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے ،جاوید قصوری