ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7.43 روپے کمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 43 پیسےکی کمی ہوگئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کردیا گیا۔
11.8 کلو گرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 750 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 43 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 10 پیسے فی کلو ہوگی۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام وزن کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 751 روپے ہوگئی ہے۔
اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں گیس صارفین کو یہ قیمتیں لاگو ہوں گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں مہنگائی کا گراف بلند ہے اور عوام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوگرا ایل پی جی عوام کے لیے خوشخبری قیمتوں میں کمی وی نیوز