پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اگلے پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
باكو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آذرٹیک کے مطابق لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 0.33 ڈالر بڑھ کر 65.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ کی قیمت 0.31 ڈالر اضافہ سے 62.09 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔